بھارتی حکومت کورونا وائرس کو ملک میں پھیلنے سے روکنے کےلیے سخت اقدامات کر رہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ملک کے تمام آثار قدیمہ عمارتوں کو سیاحوں کےلیے بند کرنے کا بھی حکومت نے اعلان کیا ہے۔
ایک اور اطلاع کے مطابق مملکتی وزیر سیاحت پردھان پٹینے نے کووڈ 19 کے اثرات سے عوام کو محفوظ رکھنے کےلیے ملک بھر کے عجائب گھر اور آثار قدیمہ کی عمارتوں کو سیاحوں کےلیے بند کرنے کی ہدایت دی ہے۔
آثار قدیمہ نے تاج محل، قطب مینار، لال قلعہ، اجنتا الورا کے علاوہ تقریباً 3 ہزار سیاحتی مراکز کو 31 مارچ تک بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ملک بھر کے تقریباً 200 میوزیمز کو بھی بند کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔