ETV Bharat / state

دہلی تشدد کے ملزم طاہر حسین کی ضمانت کی عرضی خارج - دہلی تشدد کے ملزم طاہر حسین کی ضمانت کی عرضی خارج

دہلی کی کڑکڑڈوما عدالت نے آئی بی افسر انکت شرما کے قتل کے الزام میں جیل میں بند طاہر حسین کی ضمانت کی عرضی مسترد کر دی ہے۔ بتا دیں کہ طاہر پر انکت کے والد کے بیان پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

tahir hussain bail plea dismissed by karkardooma court in delhi
دہلی تشدد کے ملزم طاہر حسین کی ضمانت کی عرضی خارج
author img

By

Published : May 2, 2020, 11:15 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی کی کڑکڑڈوما عدالت نے جیل میں بند طاہر حسین کی ضمانت کی عرضی مسترد کر دی ہے۔ طاہر پر غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

طاہر حسین کو 5 مارچ کو دہلی کے راؤج ایوینیو کورٹ سے اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب اس کی سرینڈر کرنے کی عرضی مسترد کر دی گئی تھی۔ 5 مارچ کو ہی کڑکڑڈوما عدالت نے طاہر حسین کی پیشگی ضمانت کی عرضی خارج کر دی تھی۔ عدالت نے طاہر حسین کی طرف سے پیروی کے لیے کسی کے پیش نہیں ہونے کی وجہ سے پیشگی ضمانت کی عرضی خارج کر دی تھی۔

tahir hussain bail plea dismissed by karkardooma court in delhi
دہلی تشدد کے ملزم طاہر حسین کی ضمانت کی عرضی خارج

دہلی پولیس نے انکت کے والد کے بیان پر طاہر حسین کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ یہ الزام ہے کہ انکت شرما کو طاہر حسین کے گھر کے اندر لے جا کر قتل کیا گیا تھا۔ طاہر حسین کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 302، 365، 201 اور دفعہ 34 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.