کل ہند مجلس اتحاد المسلمین، دہلی کے ریاستی صدر کلیم الحفیظ نے کیجریوال پر نقطہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ تبلیغی جماعت کے خلاف نفرت پھیلانے کا کام چینلز کے ساتھ ساتھ دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کیا ہے اس لیے سب سے پہلے دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو دہلی کی عوام سے اور مولانا سعد سے معافی مانگنی چاہیے۔
نیوز براڈکاسٹنگ اسٹینڈرڈز اتھارٹی (این بی ایس اے) نے بھارت میں کووڈ 19 وبائی بیماری کے آغاز پر تبلیغی جماعت کے معاملے کی رپورٹنگ کرنے پر ایک نیشنل نیوز چینل اور دو علاقائی نیوز چینلز پر جرمانہ عائد کیا ہے۔
این بی ایس اے نے اس واقعے کو متعصبانہ کوریج کرنے کے لیے تین نیوز چینلز پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے جبکہ تینوں چینلز میں سے ایک کو ناظرین سے معافی مانگنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔
دراصل مارچ 2020 میں تبلیغی مرکز دہلی میں اجتماع عام تھا لیکن تب تک کورونا وائرس کی وجہ سے نہ تو مرکزی حکومت کوئی پابندی عائد کی تھی اور نہ ہی ریاستی حکومت نے، لیکن اچانک سے لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے سبب تمام تبلیغی جماعت کے افراد مرکز نظام الدین میں ہی پھنس کر رہ گئے تھے۔
کورونا اور لاک ڈاؤن بھی نفرت کے وائرس کو ختم نہیں کرسکے: مولانا ارشد مدنی
تبلیغی جماعت کے مرکز نظام الدین میں موجود کچھ لوگوں کے کورونا متاثر ہونے کی اطلاع ملتے ہی الزام تراشی کا عمل شروع ہوا جس میں مسلم برادری پر کورونا وائرس پھیلانے کا الزام لگایا گیا۔
این بی ایس اے نے کہا ہے کہ جس طرح سے تینوں نیوز چینلز نے واقعے کی خبریں براڈ کاسٹ کی تھی وہ انتہائی قابل اعتراض تھا اور قیاس پر مبنی تھی۔
این بی ایس اے نے اپنے حکم میں کہا کہ پروگراموں کا لہجہ، مزاج اور زبان متعصبانہ تھے اور اس کا مقصد ایک مخصوص طبقہ کی بے عزتی کرنا تھا۔ پروگرام متعصبانہ، اشتعال انگیز تھے اور بغیر کسی مذہبی گروہ کے جذبات کی پرواہ کیے تمام حدود کو عبور کر چکے تھے۔ اس کا مقصد برادریوں کے مابین نفرت کو فروغ دینا اور بھڑکانا تھا۔
حالانکہ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین، دہلی کے ریاستی صدر کلیم الحفیظ نے کیجریوال پر نقطہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ تبلیغی جماعت کے خلاف نفرت پھیلانے کا کام چینلز کے ساتھ ساتھ دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کیا ہے اس لیے سب سے پہلے دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو دہلی کی عوام سے اور مولانا سعد سے معافی مانگنی چاہیے۔