انہوں نے کہا کہ 'آرٹیکل 370 کی منسوخی پوری طرح بھارت کا داخلی معاملہ ہے۔'
پریس کانفرنس کے دوران ایک پاکستانی صحافی نے اکبرالدین سے سوال کیا کہ ’آپ پاکستان کے ساتھ کب بات چیت شروع کریں گے‘؟ جس پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی نمائندہ نے پریس کانفرنس میں موجود 3 پاکستانی صحافیوں سے مصافحہ کیا اور کہا کہ ’میں نے آپ سے مصافحہ کرکے بات چیت کی شروعات کردی ہے اور اب پاکستان کے جواب کا انتظار ہے‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اگر شملہ سمجھوتہ کے تحت بات چیت شروع کرنا چاہتا ہے تو بھارت اس کےلیے تیار ہے۔
بھارت کے مستقل نمائندے نے اقوام متحدہ میں پریس کانفرنس کے دوران پاکستان پر سخت نکتہ چینی کی اور کہا کہ 'پڑوسی ملک زمینی حقیقت کے برخلاف جموں و کشمیر کے حالات کو بڑھا چڑھا کر دنیا کے سامنے پیش کر رہا ہے۔'