ETV Bharat / state

دہلی: شاہین باغ کی خواتین مظاہرین سے یوگندر یادو کا خطاب - all india muslim youth forum

قومی شہریت ترمیمی قانون، قومی شہری رجسٹر اور قومی آبادی رجسٹر کے خلاف شاہین باغ میں خواتین مظاہرین کی حمایت کرتے ہوئے سوراج ابھیان کے صدر یوگیندر یادو نے کہا کہ 'میں یہاں ملک اور آئین کو بچانے کے لئے یہاں آیا ہوں'۔

یوگندر یادو
یوگندر یادو
author img

By

Published : Jan 1, 2020, 7:19 PM IST

یوگیندر یادو نے شاہین باغ میں خواتین مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ' وہ خواتین کے اس جذبے کو سلام کرتے ہیں'۔

انھوں نے مزید کہا کہ' یہاں خواتین آئین کی حفاظت کے لیے اس سخت سردی کے موسم میں اپنے آرام و آسائش کو چھوڑ کر دن رات مظاہرہ کررہی ہیں، خواتین کا یہ جذبہ پورے ملک کے لیے ایک مثال ہے۔

یوگیندر یادو کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج کا وقت ملک کو بچانے کا ہے اور میں بھی آپ لوگوں کے درمیان بھارت اور اس کے آئین کو بچانے کے لیے آیا ہوں۔

اس موقع پر کل ہند مسلم یوتھ فورم کے سرپرست ٹی ایم ضیاء الحق نے بھی مظاہرہ میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ 'شاہین باغ کی خواتین کے مظاہرے نے پوری دنیا کو پیغام دیا ہے کہ یہاں کی خواتین کسی طرح بھی اپنے حقوق اور ملک کے آئین کی حفاظت میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں'۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کا یہ نہ صرف جابرانہ ہے بلکہ ملک کے لیے تباہ کن بھی ہے اور یہ صرف مسلمانوں کے خلاف ہی نہیں ہے بلکہ ہندوؤں کے بھی خلاف ہے۔

پیپلز ہوپ کے چیئرمین رضوان احمد نے خواتین کے مظاہرے کو ظلم و جبر کے خلاف اور آئین کے حق میں جنگ کو ایک مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ بغیر کسی رہنمائی اور بغیر کسی انتظام کے 18 دن سے مظاہرہ کرنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ جب وہ اپنی طاقت دکھانے پر آجائے تو کوئی اس کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا یہ کہنا کہ یہ مسلمانوں کے خلاف نہیں ہے،غلط ہے اور یہ صرف مسلمانوں کے لیے ہی نہیں بلکہ ہندوؤں کے لیے بھی اتنا ہی نقصان دہ ہے۔غریب طبقہ، ایس سی، ایس ٹی اور بنجارہ بھی اس کی زد میں آئیں گے۔

وہاں کا نظام دیکھنے والی صائمہ خاں نے بتایا کہ گزشتہ کل رات کے مظاہرے میں مشہور سماجی کارکن، مصنف اور سابق آئی اے ایس افسر ہرش مندر، فلمی اداکارہ سورا بھاسکر، کانگریس رہنما سندیپ دکشت، رکن اسمبلی امانت اللہ خاں اور دیگر سماجی شخصیات نے حصہ لیا۔

اس کے علاوہ جامعہ ملیہ اسلامیہ، جواہر لال نہرو یونیورسٹی، دہلی یونورسٹی کے علاوہ دہلی کے سماجی کارکنان، ہندو، سکھ، عیسائی اور سماج کے دیگر طبقے کے لوگوں نے اس مظاہرہ میں شرکت کی۔

Intro:Body:

میں یہاں آئین اور ہندوستان کو بچانے آیا ہوں۔ شاہین باغ خواتین مظاہرین سے یوگندر یادو کاخطاب

نئی دہلی،یکم جنوری (یوا ین آئی) قومی شہریت قانون، قومی شہری رجسٹر اور قومی آبادی رجسٹر کے خلاف شاہین باغ میں خواتین مظاہرین کی حمایت کرتے ہوئے سوراج ابھیان کے صدر یوگیندریادو نے کہا کہ میں یہاں ملک اور آئین کو بچانے کے لئے یہاں آیا ہوں  یہ بات انہوں نے شاہین باغ خواتین مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے خواتین کے جذبے کو سلام کرتے ہوئے کہاکہ خواتین آئین کی حفاظت کے لئے اس سخت سردی کے موسم میں آرام و آسائش کو چھوڑ کر دن رات کا دھرنا دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ خواتین کا یہ جذبہ پورے ملک کے لئے ایک مثال ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج کا وقت ملک کو بچانے کا ہے اور میں بھی آپ لوگوں کے درمیان ہندوستان کو اور اس کے آئین کو بچانے کے لئے آیا ہوں کل ہند مسلم یوتھ فورم کے سرپرست ٹی ایم ضیاء الحق نے مظاہرہ میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ شاہین باغ کا خواتین مظاہرہ پوری دنیا کو پیغام دیا ہے کہ یہاں کی خواتین کسی طرح بھی اپنے حقوق اور ملک کے آئین کی حفاظت میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کا یہ نہ صرف جابرانہ ہے بلکہ ملک کے لئے تباہ کن بھی ہے اور یہ صرف مسلمانوں کے خلاف ہی نہیں ہے بلکہ ہندوؤں کے بھی خلاف ہے۔

پیپلز ہوپ کے چیرمین رضوان احمد نے خواتین کے مظاہرے کو ظلم و جبر اور آئین کے حق میں جنگ کو ایک مثال قرار دیتے ہوئے کہاکہ بغیر کسی رہنمائی اور بغیر کسی انتظام کے 18دن سے مظاہرہ کرنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ جب وہ اپنی طاقت دکھانے پر آجائے تو کوئی اس کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کا یہ کہناکہ یہ مسلمانوں کے خلاف نہیں ہے،غلط ہے اور یہ صرف مسلمانوں کے لئے ہی نہیں بلکہ ہندوؤں کے لئے بھی اتنا ہی نقصان دہ ہے۔غریب طبقہ، ایس سی، ایس ٹی اور بنجارہ بھی اس کی زد میں آئیں گے۔

وہاں کا نظام دیکھنے والی صائمہ خاں نے بتایا کہ گزشتہ کل رات کے مظاہرے میں مشہور سماجی کارکن،مصنف اور سابق آئی اے ایس افسر ہرش مندر، فلمی اداکارہ سورا بھاسکر، کانگریس لیڈر سندیپ دکشت ’ایم یل اے امانت اللہ خاں اور دیگر سماجی شخصیات نے حصہ لیا۔ اس کے علاوہ جامعہ ملیہ اسلامیہ، جواہر لال نہرو یونیورسٹی،دہلی یونورسٹی کے علاوہ دہلی کے سماجی کارکنان، ہندہ،سکھ، عیسائی اور سماج کے دیگر طبقے کے لوگوں نے اس مظاہرہ میں شرکت کی۔

انہوں نے کہاکہ دن رات کے مظاہرے میں حال ہی میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف آئی جی کے عہدے سے استعفی دینے والے عبد الرحمان،فلمی ہستی ذیشان ایوب، بارکونسل کے ارکان، وکلاء،جے این یو کے پروفیسر،سیاست داں سریشٹھا سنگھ، الکالامبا،ایم ایل اے امانت اللہ خاں، سابق ایم ایل اے آصف محمد خاں، بھیم آرمی کے سربراہ چندر شیکھر آزاد، سماجی کارکن شبنم ہاشمی، پلاننگ کمیشن کی سابق رکن سیدہ سیدین حمید، وغیرہ نے اب تک شرکت کرکے ہمارے کاز کی حمایت کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ آگے بھی ملک کی اہم شخصیت کی شرکت کی توقع ہے۔

یو این آئی۔ ع ا۔

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.