اس ویڈیو میں بولنے والا شخص اپنے آپ کو دہلی پولیس کا ایک کانسٹیبل بتا رہا ہے، جسے حال ہی میں معطل کیا گیا ہے۔
یہ شخص اپنا نام راکیش تیاگی بتاتے ہوئے کہتا ہے کہ وہ اپنے ساتھ 70 باڈی بلڈر لڑکو کے ہمراہ شاہین باغ پہنچ رہا ہے۔
اس کا کہنا ہے کہ اگر میرے پہنچنے سے قبل مظاہرین وہاں سے نہیں گئے، تو وہ اپنے سادہ وردی والے پولیس اہلکاروں کے ساتھ مل کر مظاہرین کی جم کر مار پیٹ کرے گا۔
ویڈیو کے ذریعہ یہ شخص اس بات کا بارہاں ذکر کر رہا ہے کہ وہ دہلی پولیس سے معطل کیا گیا ہے اور وہ شاہین باغ میں بیٹھے مظاہرین کو چھوڑنے والا نہیں ہے، اس کے ساتھ 19 گاڑیاں اور ہیں جس میں اس کے حامی سوار ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ دو روز سے بی جے پی کے سینیئر رہنماؤں کے ذریعہ شاہین باغ کے مظاہرین کے خلاف زہریلے الفاظ کا استعمال کیا جا رہا ہے۔