ETV Bharat / state

مشتبہ پاکستانی عسکریت پسند 14 دنوں کیلئے  پولیس ریمانڈ میں - Delhi police special cell

قومی دارالحکومت دہلی سے گرفتار کیے گئے مشتبہ پاکستانی عسکریت پسند کو دہلی کی بٹیالہ ہاؤس کورٹ میں پیش کیا گیا تھا جہاں کورٹ نے اسے 14 دنوں کے پولیس ریمانڈ میں بھیج دیا۔

مشتبہ عسکریت پسند گرفتار
مشتبہ عسکریت پسند گرفتار
author img

By

Published : Oct 12, 2021, 4:59 PM IST

دہلی کے لکشمی نگر سے دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر کے دہلی کورٹ میں پیش کیا۔ دہلی پولیس اسپیشل سیل نے کہا کہ تہواروں کے پیش نظر قومی دارالحکومت دہلی میں شدت پسندانہ حملے کا اندیشہ ہے، اس لیے وہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے پوری طرح سے سرگرم ہے تاکہ کسی بھی طرح کے ناگہانی واقعہ سے نمٹا جاسکے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

اسپیشل سیل نے الزام عائد کیا کہ گرفتار شخص آئی ایس آئی کے کہنے پر کام کر رہا تھا۔ پولیس نے ملزم کے پاس سے جدید ہتھیار اور دستی بم بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

دہلی پولیس اسپیشل سیل نے بتایا کہ کچھ دن پہلے دہلی پولیس کو خفیہ معلومات ملی تھیں کہ قومی دارالحکومت دہلی میں شدت پسندانہ حملہ ہوسکتا ہے۔ اس حوالے سے دہلی پولیس کمشنر نے تمام ضلع پولیس اہلکاروں، خصوصی سیل اور کرائم برانچ کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.