ETV Bharat / state

فلمساز سندیپ سنگھ کے ساتھ گجرات حکومت نے 177 کروڑ کا معاہدہ کیا تھا: کانگریس

author img

By

Published : Sep 6, 2020, 5:35 PM IST

اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت اور اس سے متعلق منشیات کے معاملات میں سی بی آئی سمیت مختلف تفتیشی ایجنسیوں کی جانچ کے درمیان اہم اپوزیشن کانگریس پارٹی نے اس معاملے میں مبینہ طور پر شک کے دائرے میں آئے فلمساز سندیپ سنگھ کی حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈروں سے تعلقات کے سلسلہ میں سوالات اٹھائے ہیں۔

Sushant Singh Rajput Death Case: Congress Questions Sandeep Singh's Alleged Links With BJP
فلمساز سندیپ سنگھ کے ساتھ گجرات حکومت نے 177 کروڑ کا معاہدہ کیا تھا: کانگریس

پارٹی کے گجرات کے ریاستی ترجمان منیش دوشی نے آج یہاں پریس کانفرنس میں سندیپ کی کمپنی لیجنڈ گلوبل اور گجرات سرکار کے محکمہ سیاحت کے مابین گذشتہ سال وائبرنٹ گجرات سمٹ کے دوران ہوئے 177 کروڑ ایم او یو کی کاپی اور اس وقت کے بی جے پی صدر امت شاہ اور مرکزی وزیر نتن گڈکری، سابق وزیراعلی دیویندر پھڑنویس کے ساتھ ان کی تصاویر کی کاپی جاری کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی سندیپ کے ساتھ اپنے بڑے لیڈروں کے تعلقات پر خاموشی کیوں ہے۔

منیش دوشی نے کہا کہ گجراتی فلمی صنعت اور فنکاروں کو نظرانداز کرنے والی ریاست کی بی جے پی حکومت کے محکمہ سیاحت نےاس وقت 6 لاکھ کے خسارے والی سندیپ کی کمپنی کے ساتھ 177 کروڑ روپے کا معاہدہ کیوں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کمپنی میں محض تین دن کے لئے اداکار وویک اوبرائے ڈائریکٹر بھی بنے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.