ETV Bharat / state

Noida Nithari Case: نٹھاری معاملے میں سریندر کولی اور منندر سنگھ پنڈھر پھر مجرم قرار - سریندر کولی اور منندر سنگھ

نوئیڈا کے مشہور نٹھاری معاملے Noida Nithari Case میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے منگل کے روز سماعت کے بعد سریندر کولی اور منندر سنگھ پندھر Surendra Koli and Maninder Singh Pandher کو مجرم قرار دیا ہے۔ سریندر کولی کو دیپیکا عرف پائل کے قتل کیس میں سزا سنائی گئی ہے، جب کہ منندر سنگھ پنڈھر کو غیر اخلاقی اسمگلنگ روک تھام ایکٹ کے تحت سزا طے کی گئی ہے۔ سی بی آئی کی خصوصی عدالت 19 مئی کو سزا سنائے گی۔

Noida Nithari Case: نٹھاری معاملے میں سریندر کولی اور منندر سنگھ پنڈھر پھر مجرم قرار

author img

By

Published : May 17, 2022, 7:04 PM IST

نوئیڈا: نٹھاری کیس Noida Nithari Case میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے منگل کے روز سماعت کرتے ہوئے سریندر کولی اور منندر سنگھ پندھر کو مجرم قرار دیا ہے۔ سریندر کولی کو دیپیکا عرف پائل کے قتل کیس میں سزا سنائی گئی ہے، جب کہ منندر سنگھ پنڈھر کو غیر اخلاقی اسمگلنگ روک تھام ایکٹ کے تحت سزا سنائی گئی ہے۔ وہیں بدعنوانی کے الزام میں سب انسپکٹر سمرن جیت کور کو ثبوت کی کمی کی وجہ سے بری کر دیا گیا ہے۔

Noida Nithari Case: نٹھاری معاملے میں سریندر کولی اور منندر سنگھ پنڈھر پھر مجرم قرار

سی بی آئی کی خصوصی عدالت 19 مئی کو سزا سنائے گی۔ یہ معاملہ غازی آباد کی خصوصی سی بی آئی عدالت میں چل رہا ہے۔ دراصل گزشتہ سال جنوری 2021 میں نٹھاری کیس کے 12ویں معاملے میں غازی آباد کی سی بی آئی عدالت نے مجرم سریندر کولی کو موت کی سزا Surinder Koli Sentenced To Death سنائی تھی۔ سریندر کولی بھارت کی تاریخ کے پہلے شخص ہیں، جنہیں 12ویں مرتبہ موت کی سزا سنائی گئی ہے۔ عدالت نے 12ویں معاملے میں سریندر کولی پر 70 ہزار کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

واضح رہے کہ 29 دسمبر 2006 کو نوئیڈا کے سیکٹر 31 کی کوٹھی نمبر 5 میں 19 کنکال ملے تھے۔ 19 کنکالوں میں 1 بالغ، 5 معصوم بچے اور باقی نابالغ لڑکیاں تھیں۔ ان سبھی کو اغوا کیا گیا تھا اور جنسی زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔ اعترافی بیان کے مطابق لاش کو بھی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ ملک اور دنیا اسے نٹھاری واقعہ کے نام سے جانتی ہے۔ Noida Nithari Case

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.