ETV Bharat / state

سپریم کورٹ کی خالی سیٹیں پر ہوگئیں

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے آج چار نئے ججوں کو عہدہ او ررازداری کا حلف دلایا۔

author img

By

Published : May 24, 2019, 11:35 PM IST

سپریم کورٹ کی خالی سیٹیں پر ہوگئیں

اس کے ساتھ ہی عدالت عظمی میں ججوں کی مجموعی تعداد31ہوگئی جو مقررہ تعداد کے برابر ہے۔

جسٹس گوگوئی نے عدالت عظمی کے دیگر ججوں کی موجودگی میں جسٹس بی آر گوئی جسٹس سوریہ کانت جسٹس انورودھ بوس اور جسٹس اے ایس بوپنا کو حلف دلایا۔ ان کے حلف لینے کے ساتھ ہی عدالت عظمی میں ججوں کی تعداد کافی طویل مدت کے بعد مقررہ تعداد (31) کے برابر ہوگئی ہے۔ ایسا تقریباَ نو سال کے بعد ہوا ہے۔

صدر رام ناتھ کووند نے گذشتہ بدھ کو چاروں ججوں کے پروموشن کے سلسلے میں سپریم کورٹ کولیجئم کی سفارشات کو منظوری دی تھی۔
اس سے قبل مرکزی حکومت نے جسٹس بوس او رجسٹس بوپنا کے پروموشن کے سلسلے میں کالیجئم کی سفارشات کو واپس بھیج دیا تھا۔ لیکن کالیجیئم نے ان کے نام دوبارہ بھیجے تھے جس کے بعد مرکز کو ان کی فائل صدر کے پاس بھیجنی پڑی تھی۔

حکومت نے سیناریٹی کا حوالہ دے کر جسٹس بوس اور جسٹس بوپنا کی سفارش پر کالیجئم کو پھر سے غور کرنے کے لئے کہا تھا۔

Intro:Body:Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.