درخواست گزار بی جے پی لیڈر اشونی اپادھیائے نے چیف جسٹس ایس اے بوبڈے کی صدارت والی بنچ کے سامنے کیس کا ذکر کیا اور فوری سماعت کی درخواست کی۔ جسٹس بوبڈے نے ان کی درخواست ٹھكراتے ہوئے کہا کہ وہ معاملہ کی سماعت عدالت میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد کریں گے۔
اپادھیائے نے ایک مفاد عامہ کی عرضی دائر کرکے مسلمانوں میں رائج نکاح حلالہ اور کثرت ازواج کی روایت کو غیر آئینی قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔