جسٹس ایل ناگیشور راؤ اور بی آر گوائی کی بنچ نے امتحان کو منسوخ کرنے والی رٹ پٹیشن کو غیر اہم قرار دیتے ہوئے خارج کردیا۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ امتحان میں بدسلوکی سے متعلق صرف 5 ایف آئی آر درج کیئے جانے کی وجہ سے ہم اس امتحان کو منسوخ کرنے کا حکم نہیں دے سکتے۔ جس میں تقریباً 7.5 لاکھ طلبا حاضر ہوئے تھے۔
بنچ نے سماعت کے آغاز میں اس عرضی کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے 5 لاکھ روپے جرمانہ کرنے کا اشارہ ددیا تھا ، لیکن بعد میں کہا کہ یہ رقم اس وکیل سے وصول کی جانی چاہیے، جس نے اس درخواست کے لیے غلط مشورہ دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: دہلی ہائی کورٹ نے سپر ٹیک کو 40 لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم دیا
درخواست میں کہا گیا تھا کہ 12 ستمبر 2021 کو ہونے والے این ای ای ٹی امتحان میں دھاندلی کی گئی تھی اور اس معاملے میں 5ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔
معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ عرضی میں عدالت عظمیٰ سے دوبارہ امتحان کی درخواست کی گئی تھی، جسے عدالت نے یکسر مسترد کردیا۔