جسٹس آر بھانومتی کی صدارت والی بینچ نے چدمبرم کی ضمانت کی عرضی کی سماعت کے دوران سی بی آئی کو نوٹس جاری کرکے جوابی حلف نامہ دائر کرنے کی ہدایت دی ہے۔
معاملے کی اگلی سماعت 15 اکتوبر کو ہوگی۔
چدمبرم کی عدالتی تحویل 17 اکتوبر کو ختم ہوگی۔
قابل ذکر ہے کہ دہلی ہائی کورٹ نے ان کی ضمانت کی عرضی خارج کر دی تھی جس کے بعد وہ سپریم کورٹ پہنچے ہیں۔