جسٹس روہنگٹن ایف نریمن اور جسٹس اندرا بنرجی کی بینچ نے ایک پرائیویٹ کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر رمیش گاندھی کو کچھ شرائط کے ساتھ ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔
عدالت عظمیٰ نے کہا کہ عرضی گزار نچلی عدالت کے سامنے اپنا پاسپورٹ جمع کروائے گا اور اس کی اجازت کے بغیر ملک نہیں چھوڑے گا۔ ساتھ ہی تفتیش میں ہر ممکن تعاون کرے گا۔
بینچ نے اپنے حکم میں کہا کہ عرضی گزار کو 50 ہزار روپے ضمانتی بانڈ جمع کروانے اور 10-10 ہزار روپے کے پانچ نجی مچلکے کے بعد ضمانت پررہا کیا جائے۔
وہیں عدالت عظمیٰ نے کہا کہ نچلی عدالت کے اطمینان کے لیے ان میں ایک نجی مچلکہ مقامی ہوگا۔