چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے اور جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی بنچ نے کورونا وائرس کے بڑھتے اثرات کو دیکھتے ہوئے طے کیا ہے کہ اب تاحکم ثانی بے حد ضروری معاملات میں ہی سماعت ہوگی اور یہ سماعت بھی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہو گی۔
عدالت عظمی نے منگل کی شام پانچ بجے تک تمام وکلاء کے چیمبر کو سیل کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔ جسٹس بوبڈے نے کہا کہ تمام وکلا سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے چیمبر سے اپنی فائلیں اور دیگر کاغذات ہٹا لیں۔ کل شام تک تمام چیمبر سیل کر دئیے جائیں گے۔
کورٹ نے کہا کہ اگلے حکم تک کسی’پیٹشنر اِن پرسن‘ کو معاملہ میں خود بحث کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ عدالت نے تمام طرح کے داخلہ پر پابندی لگا دی ہے۔ عدالت نے کورٹ روم میں ویڈیو کانفرنسنگ کے لیے ایک بڑا ٹیلی ویژن سیٹ لگایا ہے، جس کا لنک ویب سائٹ پر جاری کرے گی۔