مرکزی حکومت کو یہ سمن اٹارنی جنرل کے کے وینو گوپال کے ذریعے دیا گیا۔ گذشتہ 13 جنوری کو کیرالہ حکومت نے آئین کے آرٹیکل 131 کے تحت ایک بے مثال روایت قائم کرتے ہوئے مرکزی قانون کو چیلنج کیا ہے۔
کیرالہ حکومت نے متنازعہ سی اے اے 2019 کی قانونی حیثیت کو چیلنج کرتے ہوئے بھارت کے آئین کے آرٹیکل 131 کے تحت عرضی دائر کی ہے۔ سوٹ میں پاسپورٹ (بھارت میں داخلہ) ترمیمی قانون 2015 اور غیر ملکیوں (ترمیمی) آرڈر 2015 کو بھی چیلنج کیا گیا ہے، جس نے پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان سے ان غیر مسلم تارکین وطن کے قیام کو باضابطہ کر دیا ہے۔