قومی دارالحکومت دہلی میں ہائی کورٹ اور نچلی عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات منسوخ کردی گئیں، اب ان کا کام گرمیوں کی تعطیلات کے دوران بھی عدالت میں جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ ہائی کورٹ بینچ نے آج اس کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے عدالتوں میں معطل کام کی تلافی کے لیے دہلی ہائی کورٹ نے گرمیوں کی تعطیلات کے دوران بھی عدالتوں کو کھلا رہنے کا حکم دیا ہے۔ اس سلسلے میں ہائی کورٹ کے فل بینچ نے فیصلہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ پہلے ہائی کورٹ نے 16 مارچ سے 31 مارچ تک کام محدود کرنے کا حکم دیا تھا، لیکن اس کے بعد اس حکم تین اپریل تک بڑھا دیا گیا تھا۔
اس کے بعد جب مرکزی حکومت نے 25 مارچ سے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تو ہائی کورٹ نے بھی ہائی کورٹ اور نچلی عدالتوں کے کام کاج کو 15 اپریل تک معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔
وہیں ہائی کورٹ نے آج فل بینچ کے اجلاس میں کہا کہ کام کاج معطل ہونے کی وجہ سے ہائی کورٹ اب صرف اہم کیسیز کی سماعت کرے گا۔
واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے تازے مقدمات بہت کم درج کیے جارہے ہیں، اس لیے کم کیسوں کے تصفیے کو یقینی بنایا جائے تاکہ فریقین کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ہائی کورٹ نے کہا کہ فریقین کے مسائل کے پیش نظر کام کاج کو دیکھتے ہوئے موسم گرما کی تعطیلات منسوخ کی جارہی ہے۔
خیال رہے کہ عدالت نے کہا کہ کام یکم جون سے 30 جون تک ہائی کورٹ اور نچلی عدالتوں میں بھی جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ عموماً جون کے مہینے میں ہائی کورٹ اور نچلی عدالتوں میں چھٹی ہوتی ہے، تاہم ہائی کورٹ نے امید ظاہر کی کہ تمام وکلاء اس فیصلے میں تعاون کریں گے۔