ETV Bharat / state

سکھبیر سنگھ بادل کی صدر رام ناتھ کووند سے ملاقات

این ڈی اے کی اتحادی پارٹی شرومنی اکالی دل نے بھی صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند سے پارلیمنٹ میں منظور شدہ زرعی بلز پر دستخط نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Sukhbir Singh Badal meets President ram nath kovind
سکھبیر سنگھ بادل کی صدر رام ناتھ کووند سے ملاقات
author img

By

Published : Sep 22, 2020, 1:29 PM IST

شرومنی اکالی دل کے سربراہ سکھبیر سنگھ بادل نے آج راشٹرپتی بھون پہنچ کر رام ناتھ کووند سے ملاقات کی اور ان سے زرعی بلز کو واپس بھیج دینے کا مطالبہ کیا تاکہ پارلیمنٹ میں ان بلز پر دوبارہ غور و خوص کیا جاسکے۔ انہوں نے صدر سے زرعی بلز پر دستخط نہ کرنے کی بھی اپیل کی۔

سکھبیر سنگھ بادل کی صدر رام ناتھ کووند سے ملاقات

سکھبیر سنگھ بادل نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے کسان زرعی بلز کے خلاف ہیں اور وہ اس نے ترمیم چاہتے ہیں۔ حکومت کو چاہئے کہ کسانوں سے مشاورت کے ذریعہ بلز میں ترمیم کرے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی قانون کو ملک کے عوام کی بھلائی کےلیے بنایا جانا چاہئے۔

انہوں نے پارلیمنٹ میں زرعی بلز کی منظوری کو افسوسناک قرار دیا اور کہا کہ ملک کے کسان اس کے خلاف ہیں۔ انہوں نے صدر سے کہا کہ کسانوں کی نظریں آپ کی جانب ہیں اور آپ انہیں مایوں نہ کریں‘۔انہوں نے مزید کہا کہ ’جب تک کسان خوش نہیں رہیں گے اس وقت تک ملک خوش نہیں ہوسکتا‘۔

واضح رہے کہ زرعی بلز کو لیکر اپوزیشن سڑکوں پر ہے اور قومی جمہوری اتحاد میں بھی پھوٹ کے آثار نمایاں ہوئے ہیں جس کے تحت این ڈی اے کی قدیم حلیف شرومنی اکالی دل کی رہنما اور مرکزی وزیر ہرسمرت کور بادل نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.