دہلی: قومی دارالحکومت دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب آف انڈیا میں ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں بطور مہمان خصوصی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے شرکت کر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا 'ملک میں امن کی فضا خراب کرنے والے افراد کو بخشہ نہیں جائے گا۔' مذہبی سربراہان نے امن اور اتحاد کے لیے ایک قرارداد پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ میٹنگ کے بعد ایک قرارداد میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا جیسی تنظیموں پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا گیا۔ Conference at the Constitution Club of India
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل کے چئیرمین سید نصیر الدین چشتی سے بات کی جس میں انہوں نے بتایا کہ 'اس کانفرنس کا مقصد ملک میں پھیل رہی نفرت کی فضا کو ختم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ 'جو بھی ملک میں بد امنی پھیلانے کی کوشش کرے گا اس کے خلاف اب تمام مذاہب کے رہنما سامنے آکر مورچہ سنبھالیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایف آئی پر پابندی کا مطالبہ
درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء کے سجادہ نشین سید فرید نظامی نے کہا کہ 'ہمارا مقصد ملک میں پھیل رہی نفرت کی فضا کو ختم کر کے صوفی سنتوں کے پیغامات کو عام کرنا ہے اسی مناسبت سے اس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ انہوں نے کہا 'عوامی پلیٹ فارم پر یہ پہلا موقع ہے جب ہم نے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال کے ساتھ اس تقریب کا انعقاد کیا لیکن اس سے قبل ایسی متعدد ملاقاتیں ہوئی ہیں اور آئندہ دنوں میں بھی اس طرح کی تقاریب منعقد کی جائیں گی۔'