ETV Bharat / state

'جنتا کرفیو کا کامیاب نفاذ'

author img

By

Published : Mar 22, 2020, 7:13 PM IST

وزیر اعظم نریندر نے دو روز قبل عوام سے اپنے خطاب میں 22 مارچ کو صبح سات بجے سے نو بجے تک اپنے گھروں میں محدود رہنے کی اپیل کی تھی ،تاکہ ملک کو کسی بھی ممکنہ اندیشے سے بچانے کے ارادے کو تقویت ملے۔

وزیراعظم کی اپیل پر جنتا کرفیو کامیاب
وزیراعظم کی اپیل پر جنتا کرفیو کامیاب

وزیر اعظم نریندر مودی کی اپیل پر آج ملک گیر سطح پر کورونا وائرس سے بچنے کے لئے جنتا کرفیو کے دوران لوگ گھروں میں ہی محدود رہے۔ نقل و حمل کا سلسلہ بھی لازمی خدمات تک محدود رہا۔

وزیر اعظم نریندر نے دو روز قبل عوام سے اپنے خطاب میں 22 مارچ کو صبح سات بجے سے نو بجے تک اپنے گھروں میں محدود رہنے کی اپیل کی تھی ،تاکہ ملک کو کسی بھی ممکنہ اندیشے سے بچانے کے ارادے کو تقویت ملے۔

لوگوں نے جنتا کرفیو کو مکمل طور پر نافذ کرنے میں کوئی کسر نہیں نہیں چھوڑی ۔ اس دوران سڑکوں پر لازمی خدمات فراہم کرنے والے بشمول صحافیوں کو ممکنہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ سرگرم دیکھا گیا۔

شام پانچ بجے لازمی خدمات انجام دینے والوں اور گھروں تک آن لائن سامان پہنچانے والوں کے ساتھ لوگوں نے بڑے پیمانے پر تھالیاں، تالیاں وغیرہ بجا کر اظہار یگانگت کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔

جمعرات کی شام ملک کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کرونا وائرس سے بچنے کے تمام طریقے بتائے ہوئے کہا تھا کہ پوری دنیا اس وقت بہت بڑے بحران سے گذررہی ہے ’’میں آج ہر شہری سے ایک تائید مانگ رہا ہوں وہ عوامی کرفیو ہے ۔ عوامی کرفیو یعنی عوام کےلئے، عوام کے ذریعہ خود پر لگایا گیا کرفیو۔

انہوں نے کہا تھاکہ ملک کے تمام شہریوں کو عوامی کرفیو پر عمل درآمد کرنا ہے۔ اس طرح کی ہماری کوشش اور ہماری قوت برداشت ملک کے مفاد میں کام کرنے کے عزم کا ایک مظہر ہوگا۔ عوامی کرفیو کی کامیابی، اس کا تجربہ، ہمیں آنے والے چیلنجوں کے لئے بھی تیار کریں گا۔

وزیر اعظم کے اپیل پر آج ملک بھر میں آج جنتا کرفیو نافذ رہا اور ملک میں نئی دہلی، ممبئی، بنگلورو، پونا، حیدرآباد سمیت تمام شہروں میں کاروبار بھی بند رہا ۔سڑکیں بھی دور دور تک ویران نظر آئیں۔ لوگ کسی بھی کام کے لیے مجمع کے صورت میں کہیں بھی نظر نہیں آئے۔

آج کے کامیاب جنتا کرفیو کے بعد مرکزی اور ریاستی حکومتوں نے بعض پابندیوں کا دائرہ مزید 15 دن تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کورونا وائرس ’کووڈ۔19‘ کے بڑھتے معاملوں کے مدنظر سبھی مسافر ریل خدمات، میٹرو ریل خدمات اور بین ریاستی بس ٹرانسپورٹ خدمات 31 مارچ تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور جن 75 اضلاع میں کورونا وائرس کے معاملے پائے گئےہیں، ان میں لازمی خدمات کو چھوڑکر باقی سبھی خدمات بند رہیں گی۔

کابینی سکریٹری اور وزیراعظم کے پرنسپل سکریٹری کی سبھی ریاستوں کے چیف سیکرٹریز کے ساتھ آج صبح ایک اعلی سطح میٹنگ میں یہ فیصلے کئے گئے۔ میٹنگ میں اس بات پر اتفاق ظاہر کیا گیا کہ کورونا کے بڑھتے اثر کے پیش نظر پابندیوں میں اضافہ کرنا ضروری ہے۔

میٹنگ میں متعدد اہم فیصلے کئے گئے ہیں ،جن کے تحت مضافاتی سمیت سبھی ریل خدمات 31 مارچ تک ملتوی رہیں گی۔مال گاڑیوں کو اس سے الگ رکھا گیا ہے۔ سبھی میٹروں ریل خدمات بھی 31 مارچ تک ملتوی رہیں گی۔ جن 75 اضلاع کے افراد کو میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے ان میں متعلقہ ریاستیں حکم جاری کر کے یقینی بنائیں گی کہ ان اضلاع میں ضروری خدمات کو چھوڑکر دیگر سبھی خدمات بند رہیں گی۔ اس کے ساتھ ہی بین ریاستی بس ٹرانسپورٹ خدمات بھی 31 مارچ تک ملتوی رہیں گی۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.