اطلاعات کے مطابق نئی دہلی کے سلیم پورعلاقے میں تعینات ایک سب انسپکٹر کرماویر سنگھ کا منگل کی صبح انتقال ہوگیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ایس آئی کرماویر کورونا سے مبتلا تھا اور وہ میکس اسپتال میں زیر علاج تھا۔ لیکن آج صبح اسپتال میں ان کا انتقال ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق اس کا کووڈ ٹیسٹ یکم جون کو کچھ دیگر عہدیداروں کے ساتھ کیا گیا تھا۔
کرماویر اے سی پی سلیم پور کا ڈرائیور تھا۔ 4 جون کو آنے والی ان کی ٹیسٹ رپورٹ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ کورونا وائرس مثبت ہیں۔