ETV Bharat / state

دہلی: فساد متاثرین کی امداد کے لیے کمیٹی کی تشکیل - فساد متاثریں کو راحت دینے کمیٹی تشکیل

عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان نے ذیلی کمیٹی کو فساد متاثرین کی راحت رسانی کے کاموں کا جائزہ لینے، سروے اورتصدیق کرکے صحیح اعداد وشمار مہیا کرانے کی ہدایت دی۔

فساد متاثرین کی امداد کے لیے ذیلی کمیٹی تشکیل

author img

By

Published : Aug 7, 2020, 8:26 PM IST

شمال مشرقی دہلی میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات کے دوران بڑی تعداد میں جانی و مالی نقصان ہوا تھا جس کے بعد دہلی حکومت نے متاثرین کے اہل خانہ کو معاوضہ دینے کا اعلان کیا تھا ساتھ ہی دہلی وقف بورڈ کے سابق چیئرمین امانت اللہ خان نے بھی مالی مدد کی بات کہی تھی۔

دہلی اسمبلی کی اقلیتی فلاح و بہبود کمیٹی نے اوکھلا سے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کی صدارت میں آج ایک میٹنگ کی جس میں فساد متاثرین کی امداد سے متعلق کاموں کا جائزہ لینے کے لئے ایک ذیلی کمیٹٰی تشکیل دی۔

اس موقع پر امانت اللہ خان نے ذیلی کمیٹی کو فساد متاثرین کی راحت رسانی کے کاموں کا جائزہ لینے اور سروے و تصدیق کرکے صحیح اعداد وشمار مہیا کرانے کی ہدایت دی۔

ذیلی کمیٹی میں مصطفی آباد سے رکن اسمبلی حاجی یونس، سیلم پور سے عبد الرحمن، چاندنی چوک سے پرہلاد سنگھ ساہنی و دیگر ارکان نے شرکت کی۔ افسران کے مطابق فساد میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کل 53 لوگوں کی جان گئی، جس میں سے اب تک 47 کے لواحقین اور وارثین کو تقریبا 6 کروڑ 32 لاکھ کا معاوضہ دیا جاچکا ہے۔

افسران کے مطابق 372 زخمیوں کی تصدیق ہوسکی جن میں سے 244 کو اب تک کل ایک کروڑ 44 لاکھ کا معاوضہ دیا گیا۔ کل 1327 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں سے 552 کو 7 کروڑ 30 لاکھ کا معاوضہ دیا جا چکا ہے۔ 1529 کاروباری جائدادوں کو نقصان پہنچا جس میں سے 816 کو 7 کروڑ 49 لاکھ روپے کا معاوضہ دیا گیا جبکہ کل 27 منقولہ جائدادوں کو نقصان پہنچا جس میں سے اب تک 10منقولہ جائدادوں کو ہوئے نقصان کا معاوضہ 4 لاکھ 72 ہزار روپے دیا جا چکا ہے۔

سرکاری افسران کہ مطابق 5 اسکولوں کو نقصان پہنچا جس میں سے 3 اسکولوں کو 20 لاکھ معاوضہ اب تک دیا گیا۔ اس کے علاوہ 22 جھگیوں کو نقصان پہنچا جنہیں 5 لاکھ 50 ہزار معاوضہ اب تک دیا گیا۔

دہلی اسمبلی کی اقلیتی فلاح و بہبود کمیٹی کے صدر امانت اللہ خان نے فساد متاثرین کی راحت رسانی کے کام کا جائزہ لینے کے لیے بنائی ذیلی کمیٹی کے ارکان کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کمیٹی دہلی وقف بورڈ کے افسران کا تعاون لیکر جلد سے جلد یہ رپورٹ پیش کرے کہ اب تک کتنے متاثرین کو معاوضہ دیا گیا ہے اور کسے نہیں ملا ہے؟معاوضہ صحیح بنیاد پر دیا گیا ہے یا نہیں؟ متاثرین کو ملنے والا معاوضہ ان کے نقصان کے مطابق ہے یا نہیں؟ اور کوئی فساد زدگان معاوضہ ملنے سے چھوٹ تو نہیں گیا ہے؟ ساتھ ہی کمیٹی فساد متاثرین کی موجودہ صورت حال کا جائزہ لے اور جو متاثرین راحت رسانی سے بچے ہوئے ہیں، ان تک معاوضہ پہنچانے اور ان کی باز آباد کاری میں تیزی لائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.