ETV Bharat / state

Demand Of Reopening Jamia University: جامعہ یونیورسٹی کو کھولنے کے لیے طلبہ کا احتجاجی مظاہرہ - طلبہ نے آف لائن کلاسیز شروع کرنے کےلیے احتجاجی مظاہرہ

جامعہ ملیہ اسلامہ یونیورسٹی Jamia Millia Islam University کو کھولنے کے لیے طلبہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ طلبہ نے کہا کہ آن لائن پڑھائی میں کئی پریشانیاں پیش آتی ہیں۔ ایسے میں اب کورونا کیسز میں کمی آنے کی وجہ سے اسکولز و کالجز کو کھولنے کی اجازت بھی مل گئی ہے۔ اس لیے جامعہ انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ یونیورسٹی کو کھولا جائے تاکہ طلبہ آف لائن کلاسیز کرسکیں۔

جامعہ یونیورسٹی کو کھولنے کے لیے طلبہ کا احتجاجی مظاہرہ

author img

By

Published : Feb 10, 2022, 11:22 AM IST

نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ Jamia Millia Islam University کے طلبہ نے آف لائن کلاسیز شروع کرنے کےلیے احتجاجی مظاہرہ کیا اور جامعہ انتظامیہ سے جامعہ ملیہ کو مکمل طور سے کھولنے کا مطالبہ کیا۔

احتجاج کرنے والے طلبہ کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث لگائی گئی پابندیوں کی وجہ سے یونیورسٹی کافی عرصے سے بند ہے جس کی وجہ سے آن لائن پڑھائی ہو رہی ہے۔ اب یہ دو سال کے قریب پہنچ رہا ہے۔

طلبہ نے کہا کہ آن لائن پڑھائی میں کئی پریشانیاں پیش آتی ہیں، ایسے میں اب کورونا کیسز میں کمی آئی ہے اور اسکولوں و کالجوں کو کھولنے کی اجازت بھی مل گئی ہے۔ اس لیے جامعہ انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ یونیورسٹی کو کھولا جائے تاکہ طلبہ آف لائن کلاسیز کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر طلبہ کے مطالبے پر غور نہیں کیا جاتا ہے تو وہ دھرنے پر بیٹھ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب ریلیوں اور تمام پروگرامز کو کرنے کی اجازت ہے تو ایسے میں یونیورسٹی کو کیوں بند رکھا جارہا ہے۔ جامعہ انتظامیہ فوراً اس پر توجہ دے اور یونیورسٹی کو طلبہ کے لیے کھولنے پر غور کریں۔ ساتھ ہی فوٹو اسٹیٹ کی دکان کھولی جائے تاکہ طلبہ کو جو پریشانیاں ہو رہی ہیں ان سے نجات مل سکے۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے احتجاجی طلبہ کو ان کے مطالبات پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: UP Assembly Elections 2022: اترپردیش اسمبلی انتخابات پر جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا سے بات چیت

واضح رہے کہ ملک میں کورونا کے کیسز کمی درج کی جا رہی ہے، جس کے بعد اسکولز اور کالجز دوبارہ کھولے جا رہے ہیں۔ اب جامعہ ملیہ اسلامیہ کو بھی کھولنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.