اس امتحان کے بعد اب انٹرویو کا مرحلہ ہے۔ جوطلبہ وطالبات کامیاب ہوئے ہیں، ان میں فرقان احمد ہاشمی، محمد مصطفیٰ اعجاز، ثاقب یزدان، سید محسن، محمدفرقان عالم، فیصل رضا، ابو سیفی مرتضی، محمد سرفراز عالم، شفقت آمنہ، فرمان احمد خاں، سید جنید عالم، محمد شبیر عالم، حارث بن زماں، شہبازخان، اسرار احمد کچلو، اسٹینزل ونگیال، سنان عاقب گل، محمد نواز شرفالدین، نادیہ بیگ، محمد فرمان، عادل محمد، محمد ندیم الدین، غوث الدین بیٹی، محمد عاشق او ایس، سی بی ریکس، ایگنا کلیٹس، محمد آصف کے، ریشمہ اے ایل، رمیزہ فاطمہ، مناف کے، کیون ٹامس، راشد اے ایس، ابسن شاہ،شاہ الحمید، جتن رحمان، شاہین سی، شہنشاہ کے ایس، نونگجاءمحمدعلی، اکرم شاہ، شیخ محمد زید ذاکر، عمارہ صدیقی، اکرم خان، صوفیان احمد،محمد شمس تبریز خان، سیف اللہ، ببلو علی، محمد زیشان ملک، محمد عاقب،معاذ اختر، محمد شفیق، منہاج الدین نظامی کے علاوہ دیگرنام شامل ہیں۔
رہائشی کوچنگ اکیڈمی (آر سی اے)، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے بتایاکہ جن 54 طلباءکو ادارہ نے کوچنگ اور تربیت دی تھی انہوں نے سول سروسز میں امتحان 2019 میں کامیاب کے منازل طئے کیے ہیں، اب یہ امیدوار انٹرویو کے لئے حاضر ہوں گے۔
ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے یونیورسٹی کی جانب سے طلبہ کو مفت رہائش، لائبریری کی سہولت، کلاس روم، پریکٹس ٹیسٹ وغیرہ کا انتظام و انصرام کیا جا تا ہے۔ نشستوں کی دستیابی سے مشروط جامعہ ملیہ اسلامیہ کچھ اور اہل امیدواروں کو داخل کرے گا جنہوں نے انٹرویو کے لئے کوالیفائی کیا ہے، تفصیلات جامعہ ملیہ کی ویب سائٹ www.jmi.ac.in پر دستیاب ہیں۔
2010 میں اپنے آغاز کے بعد سے اس ادارہ نے 190 سول سرونٹ تیار کیے ہیں، جن میں یو پی ایس سی کے امتحانات کے ذریعہ آئی اے ایس، آئی ایف ایس، آئی پی ایس، آئی ایس او ز، آئی آر ایس، آئی آر ٹی ایس وغیرہ شامل ہیں۔
اس کے علاوہ، صوبائی سول سروسز (بحیثیت ایس ڈی ایم اور ڈی ایس پی)، آر بی آئی (گریڈ بی)، اسسٹنٹ کمانڈنٹ (سی اے پی ایف)، آئی بی، اسسٹنٹ کمشنر (پروویڈنٹ فنڈ) اور بینک پی او میں تقریبا 245 طلباء کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔ پچھلے سال 44 یو پی ایس سی امتحانا ت کے امیدواروں میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے جنید احمد بھی اسی ادارہ کے تربیت یافتہ تھے۔