ETV Bharat / state

گیسٹ ٹیچر کا ایچ او ڈی پر ہراساں کرنے کا الزام - اردو نیوز

مہرشی دیانند یونیورسٹی میں فزیکل ایجوکیشن میں دلت کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی ایک گیسٹ ٹیچر نے محکمہ جسمانی تعلیم کے ایچ او ڈی پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ایس سی کمیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔

طالبہ نے محکمہ کے سربراہ پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے

author img

By

Published : Mar 12, 2021, 8:41 PM IST

مہرشی دیانند یونیورسٹی (ایم ڈی یو) میں فزیکل ایجوکیشن کی دلت طالبہ کو ایچ او ڈی کے ذریعے ہراساں کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

طالبہ پونم جاٹو نے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کے ذریعہ ہراساں کرنے، تنخواہ کی ادائیگی نہ کرنے اور انہیں گیسٹ ٹیچر کے عہدے سے ہٹانے کی شکایت ایس سی کمیشن، پارلیمانی کمیٹی اور یو جی سی میں درج کرائی گئی ہے۔

اس تعلق سے طالبہ پونم جاٹو نے ٹیچر ایسوسی ایشن کے نیشنل چیئرمین پروفیسر ہنس راج سمن کو اپنا میمورنڈم اور شکایتی خط دیا ہے۔ جس میں پونم جاٹو نے بتایا ہے کہ ایم ڈی یو انتظامیہ ایک عرصے سے انہیں ہراساں کررہی ہے۔ وہ محکمہ فزیکل ایجوکیشن میں اسسٹنٹ گیسٹ ٹیچر کی حیثیت سے کام کررہی تھیں۔ ان کی تمام کلاسز چھین لی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'جو کلاسز دی گئی تھیں اس کا ورک لوڈ کم کر کے دوسرے شعبوں کے اساتذہ کو دیا گیا ہے۔ جن اساتذہ کو ان کا ورک لوڈ دیا گیا ہے وہ فزیکل ایجوکیشن سے تعلق نہیں رکھتے ہیں۔ طالبہ نے بتایا کہ محکمہ جسمانی تعلیم کے سربراہ کی جانب سے گذشتہ دو سالوں سے ذات پات کی بنیاد پر ان کا استحصال کیا جارہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اس شعبہ میں گیسٹ اساتذہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی تھیں۔ لیکن آج تک کسی کلاسز کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.