ETV Bharat / state

بہار میں این ڈی اے اتحاد مضبوط: آر سی پی سنگھ

مرکزی وزیر آر سی پی سنگھ مرکزی عہدہ سنبھالنے کے بعد آج پہلی بار پٹنہ پہنچے، جہاں پہلے سے موجود کارکنان نے ان کا پرزور استقبال کیا۔

author img

By

Published : Aug 17, 2021, 7:23 PM IST

بہار میں این ڈی اے اتحاد مضبوط: آر سی پی سنگھ
بہار میں این ڈی اے اتحاد مضبوط: آر سی پی سنگھ

پٹنہ: جنتا دل یونائیٹڈ کے سابق قومی صدر اور مرکزی وزیر آر سی پی سنگھ مرکزی عہدہ سنبھالنے کے بعد آج پہلی بار پٹنہ پہنچے، جہاں پہلے سے ہزاروں کی تعداد میں موجود کارکنان نے ان کا پرزور استقبال کیا۔

آر سی پی سنگھ کے پٹنہ ہوائی اڈہ پہنچنے کے بعد جدیو پنچایتی راج سیل کے ریاستی صدر و سابق رکن کونسل رادھا چرن شاہ، سابق رکن اسمبلی وجندر سنگھ یادو، وقف بورڈ کے چیئرمین الحاج محمد ارشاد اللہ نے استقبال کیا۔

اس موقع پر مرکزی وزیر آر سی پی سنگھ نے تمام کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 'بہار میں این ڈی اے اتحاد پوری طرح سے مضبوط ہے، ہم سبھی کے لیڈر وزیر اعلیٰ نتیش کمار ہیں'۔

ویڈیو

انہوں نے کہا کہ مخالف پارٹیاں ہمارے کارکنان کو بتاتے ہیں۔ کہ ہمارے اور للن سنگھ کے درمیان نا اتفاقی ہے، جبکہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے، للن جی ہمارے پارٹی کے قومی صدر ہیں اور ان کی قیادت میں ہی پارٹی کے تمام کارکنان کو چلنا ہے۔

آر سی پی سنگھ نے کہا کہ 2025 تک این ڈی اے اتحاد پوری مضبوطی کے ساتھ بہار حکومت چلائے گی اس کے لئے مخالف پارٹی کے بہکاوے میں نہیں آنا ہے۔

مزید پڑھیں:

پٹنہ میں للن سنگھ کے استقبال کی تیاری مکمل

آر سی پی سنگھ نے وزیراعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی انتخاب میں سب سے زیادہ سیٹ جیت کر بی جے پی بڑی پارٹی ہے، اس کے باوجود انہوں نے اپنے اتحادی پارٹی وزارت میں شامل کیا ہے، اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وزیراعظم کے نزدیک ہماری کتنی ترجیح ہے۔

کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے آر سی پی سنگھ نے مزید کہا کہ کارکنان حوصلہ بلند رکھیں، بہار کی ترقی سے ہی ملک کی ترقی ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.