ETV Bharat / state

دہلی میں کورونا کی روک تھام کے لئے خصوصی مہم

author img

By

Published : Jun 16, 2020, 11:32 AM IST

ضابطے کے مطابق عوامی مقامات، دفاتر، اسپتالوں، مالز ، بازاروں وغیرہ میں ماسک پہننا لازمی ہے۔ ماسک نہیں پہننے والوں کو 500 سے 1000 روپے تک کا جرمانہ ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔

دہلی میں کورونا کی روک تھام کے لئے خصوصی قواعد

قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ اب تک دہلی میں کورونا مریضوں کی تعداد 40 ہزار کے پار ہوچکی ہے۔

ایسی خوفناک صورتحال کو دیکھتے ہوئے دارالحکومت میں کورونا کی روک تھام کے لئے خصوصی ضابطے بنائے گئے ہیں۔ ضابطے کی خلاف ورزی کرنے والوں پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ضابطے کے مطابق 'عوامی مقامات، دفاتر، اسپتالوں، مالز ، بازاروں وغیرہ میں ماسک پہننا لازمی ہے۔ ماسک نہیں پہننے والوں کو 500 سے 1000 روپے تک کا جرمانہ ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔'

اس کے ساتھ ہی ضابطے کے مطابق 'معاشراتی فاصلے کا خیال رکھنے کے ساتھ ہی عوامی جگہ پر پان، گٹکے، تمباکو وغیرہ کا استعمال نہیں کرسکتے ہیں۔'

دراصل دہلی میں لاک ڈاؤن کھلنے کے بعد سڑکوں پر ہجوم دکھائی دینے لگا ہے۔ بازار، دکانیں کھول دی گئیں ہیں۔ بہت سے لوگ دفتر جا رہے ہیں۔

ایسے میں بہت سارے لوگ کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے بنائے گئے قواعد پر عمل نہیں کررہے ہیں۔ جس وجہ سے دارالحکومت میں کورونا مریضوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

وہی عام لوگ بھی حکومت کے بنائے گئے ان سخت قوانین کا خیرمقدم کررہے ہیں۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ 'اس وبا کو روکنے کے لئے ہدایات پر عمل کرنا ضروری ہے۔ لیکن لوگ اس مرض سے متعلق اصولوں پر سختی سے عمل نہیں کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'عوامی مقامات پر ماسک نہیں پہننا، معاشرتی فاصلے پر عمل نہیں کرنا، کہیں بھی تھوکنا۔ لیکن اب نئے قوانین کے بعد یہ لوگ ایسا نہیں کریں گے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.