وزیر اعظم نے جمعرات کے روز ملک میں کووڈ 19 سے متعلق صورتحال کا جامع جائزہ لیا۔
اس دوران انہیں مختلف ریاستوں اور اضلاع میں کووڈ کے پھیلنے کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔ مسٹر نریندر مودی کو ان ریاستوں کے بارے میں بتایا گیا جہاں ایک لاکھ سے زیادہ مریض ہیں۔
وزیر اعظم کو ریاستوں کے ذریعہ صحت سے متعلق بنیادی ڈھانچے کی تیاری کے بارے میں بتایا گیا۔ انہوں نے ہدایت دی کہ صحت کی خدمات کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے کے سلسلے میں مدد اور رہنمائی فراہم کی جانی چاہئے۔
اس کے علاوہ، روک تھام کے مؤثر اور جامع اقدامات کو یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعظم نے نوٹ کیا کہ ان اضلاع کی نشاندہی کے لئے ریاستوں کو ایک مشاورت بھیجی گئی ہے جہاں انفیکشن کے واقعات کی تعداد 10 فیصد یا اس سے زیادہ ہے اور آکسیجن سے لیس یا آئی سی یو بیڈ 60 فیصد سے زیادہ بھر چکے ہيں۔
یو این آئی۔