ETV Bharat / state

Union Minister Jitendra Singh: 'ریاستی حکومتیں سیاسی مفاد کی بنیاد پر سی بی آئی جانچ کی مخالفت اور تعاون کرتی ہیں' - مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی)

حکومت نے آج راجیہ سبھا میں کہا کہ وہ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی)CBI probe کی تحقیقات میں مداخلت نہیں کرتی ہے لیکن ریاستی حکومتیں اپنے سیاسی مفاد کو ذہن میں رکھتے ہوئے اس کی مخالفت یا تعاون کرتی ہیں۔

ریاستی حکومتیں سیاسی مفاد کی بنیاد پر سی بی آئی جانچ کی مخالفت اور تعاون کرتی ہیں: جتیندر سنگھ

author img

By

Published : Dec 2, 2021, 10:55 PM IST

حکومت نے آج راجیہ سبھا میں کہا کہ وہ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی تحقیقات میں مداخلت نہیں کرتی ہے لیکن ریاستی حکومتیں اپنے سیاسی مفاد کو ذہن میں رکھتے ہوئے اس کی مخالفت یا تعاون کرتی ہیں۔

وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ Jitendra Singh نے وقفہ سوالات کے دوران ایک ضمنی سوال کے جواب میں کہا کہ مرکزی حکومت سی بی آئی کی جانچ میں مداخلت نہیں کرتی ہے۔ انہوں نے کچھ ریاستوں میں سی بی آئی کے داخلے پر پابندی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومتیں اپنے اپنے سیاسی مفادات کو ذہن میں رکھتے ہوئے مرکزی تفتیشی ایجنسی کی مخالفت اور تعاون کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سال 2014 سے پہلے گجرات کے وزیر تک پر سی بی آئی نے مقدمہ درج کیا تھا اور وہاں کی اس وقت کی ریاستی حکومت نے ایک بار بھی اس کی مخالفت نہیں کی تھی، بلکہ تحقیقات میں مکمل تعاون کیا تھا، جو فی الحال نہیں ہو رہا۔ جس ریاست کو لگتا ہے کہ سی بی آئی اس کے حق میں کام کر رہی ہے، تو تحقیقات کی اجازت دی جاتی ہے اور جس کو لگتا ہے کہ اس کی تحقیقات اس کے خلاف ہو سکتی ہے، تو تعاون نہیں کیا جاتا۔

یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.