ملک میں صرف انڈمان و نکوبار جزائر، دادر نگر حویلی اور دمن دیو، لداخ، میگھالیہ، میزورم، راجستھان، سکم اور مغربی بنگال میں کورونا کے فعال معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ باقی 27 علاقوں اور ریاستوں میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے ریکارڈ 75760 نئے کیسز آنے سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 3310235 ہوگئی ہے۔
وہیں اس دوران 1023 افراد کی ہلاکت کی وجہ سے ہلاک شدگان کی تعداد 60472 ہوگئی ہے۔ ملک میں صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 2523771 ہوگئی ہے جبکہ کورونا کے فعال معاملات 725991 تک پر پہنچ گئی ہے۔