ایس ایس پی ویبھو کرشن کے خلاف سرکاری قوانین کی خلاف ورزی کے تحت محکمہ جاتی کارروائی کی گئی۔
واضح رہے کے غلط طریقے سے ٹھیکہ لینے کے معاملے میں ویبھوکرشن کے ذریعے حکومت کو بھیجے گئے خفیہ دستاویز میڈیا میں لیک ہونے کے واقعے کو اترپردیش پولیس ڈی جی پی اوم پرکاش سنگھ نے انتہائی سنجیدگی سے لیا تھا۔
انہوں نے اس پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے ایس ایس پی سے پوچھا تھا کہ انہوں نے وہ خفیہ تفصیلات کیوں وائرل کی؟
نیز ایس ایس پی نوئیڈا کا ایک خاتون کے ساتھ چیٹ کرنے کا قابل اعتراض ویڈیو کا معاملہ بھی حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔
اس کے بارے میں ویبھوکرشن نے نوئیڈا کے سیکٹر -20 تھانے میں پریس کانفرنس کی اور کہا کہ اس کے پیچھے انہیں بدنام کرنے کی سازش ہے۔
ایس ایس پی ویبھو کرشنا نے کہا کہ کچھ سفید پوش افراد جو بدعنوانی کے خلاف ان کی کارروائی سے پریشان ہیں ایسی سازشیں کررہے ہیں۔
انہوں نے لوگوں کو سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز کو آگے نہ بڑھانے کی ہدایت بھی کی۔ اس سلسلے میں نامعلوم افراد کے خلاف نوئیڈا کے سیکٹر -20 تھانے میں بھی ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔