اس میں آرمڈ پولیس فورس کے 20 ایتھلیٹز جن میں 12 خاتون اور 8 مرد ایتھلٹز شامل تھے، نے شرکت کی تھی جنہوں نے شاندار کارکردگی پیش کرتے ہوئے مجموعی طور پر 30 تمغے جیتے۔
اس موقع پر فورس کے ڈائریکٹر جنرل کمار راجندر چندر نے تمام فاتحین ایتھلیٹز کو ڈائریکٹر جنرل سرٹیفکٹ اور نقد انعامات سے نوازا۔
راجندر چندر نے کہا کہ 'ایتھلیٹ نہ صرف آرمڈ پولیس فورس کے لیے میڈل جیتے ہیں بلکہ بین اقوامی سطح پر بھارت کی شہرت کا بھی باعث بنے ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل ایس ایس پی نے تمام کھلاڑیوں، کوچز اور ٹرینرز کو مبارکباد دی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی کھلاڑی مزید بہتر کارکردگی پیش کرکے ملک کا نام روشن کریں گے۔