ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن میں ناظرین کے بغیر اسٹیڈیم کھولنے کی اجازت - Sports stadiums

کورونا وائرس کے خطرے کو دیکھتے ہوئے ملک بھر میں 31 مئی تک بڑھائے گئے لاک ڈاؤن کے درمیان اسپورٹس كامپلیكس اور اسٹیڈیم کو شائقین کے بغیر کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

Sports stadiums, complexes allowed to reopen under new lockdown guidelines
لاک ڈاؤن میں ناظرین کے بغیر اسٹیڈیم کھولنے کی اجازت
author img

By

Published : May 18, 2020, 2:14 PM IST

ملک بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملے کو دیکھتے ہوئے حکومت ہند نے اتوار کو لاک ڈاؤن کو 31 مئی تک بڑھانے کا فیصلہ کیا۔

وزارت داخلہ نے خطوط رہنما جاری کر کے بتایا کہ اسپورٹس كامپلیكس اور اسٹیڈیم کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے لیکن اسٹیڈیم میں شائقین کی رسائی کی اجازت نہیں ہوگی۔

اگرچہ اس دوران ایسے ٹورنامنٹوں کے انعقاد پر روک برقرار ہے جس میں بڑی تعداد میں ناظرین کی بھیڑ جمع ہونے کا امکان ہے۔ اس درمیان جم اور سوئمنگ پول کھولنے کو لے کر ملک بھر میں روک جاری رہے گی۔

حال ہی میں مرکزی وزیر کھیل كرن ریجیجو نے کہا تھا کہ کچھ دنوں میں پروٹوکول کی سختی سے عمل کرتے ہوئے ٹریننگ کیمپوں کو کھول دیا جائے گا۔لاک ڈاؤن کے دوران مختلف کھیلوں کی فیڈریشنوں نے کوچ اور کھلاڑیوں کے لیے ویبینار کا انعقاد کیا تھا۔

لاک ڈاؤن کے دوران کئی کھلاڑی ٹریننگ کیمپوں میں ہیں جبکہ کچھ اپنے گھروں میں رہ رہے ہیں۔کھلاڑی جہاں بھی ہیں وہاں فٹنس مشق اور سماجی فاصلے پر عمل کرتے ہوئے ٹریننگ کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.