نئی دہلی: گزشتہ سال مرکزی حکومت نے کھیلوں کے میدان میں 3062.60 کروڑ روپے خرچ کیے تھے۔ اس سال منعقد ہونے والے ایشین گیمز اور اگلے سال منعقد ہونے والے پیرس اولمپکس 2024 کو ذہن میں رکھتے ہوئے بجٹ تخمینہ میں 334.72 کروڑ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ملک میں کھیلوں کی ترقی کے لیے مرکزی حکومت کے فلیگ شپ پروگرام 'کھیلو انڈیا' میں 1000 کروڑ روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جبکہ گزشتہ سال اس اسکیم میں 600 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے۔
پچھلے سال کے 16 کروڑ روپے کے مقابلے اس سال کھیلوں کے ترقیاتی فنڈ میں صرف 15 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اسپورٹس ویلفیئر فنڈ (2 کروڑ روپے) میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Reactions on Budget 2023 یہ بجٹ ملک کی بے روزگاری کو دور نہیں کرسکتا
ہندوستان کو اس سال ریکارڈ تعداد میں ڈوپ کی خلاف ورزیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ حکومت اب نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (NADA)، ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (WADA) اور نیشنل ڈوپ ٹیسٹنگ لیبارٹری (NDTL) کے لئے اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (SAI) کو بجٹ مختص کرنے کی اپنی پالیسی پر عمل نہیں کرے گی۔ NADA (21.73 کروڑ)، NDTL (19.50 کروڑ) اور WADA (چار کروڑ) میں ہندوستان کا حصہ الگ الگ ہوگا۔
یو این آئی