ETV Bharat / state

دہلی: 'گفٹ دی بال' مہم کے تحت بچیوں میں فٹبال تقسیم - urdu news

کھیلوں کے تئیں لڑکیوں دلچسپی پیدا کرنے کے لئے 'گفٹ دی بال' مہم کے تحت وزیر کھیل کرن ریجیجو نے بچیوں میں فٹبال تقسیم کیے گئے۔

دہلی: 'گفٹ دی بال' مہم کے تحت بچیوں میں فٹبال تقسیم

author img

By

Published : Mar 9, 2021, 4:15 PM IST

نئی دہلی: عالمی یوم خواتین کے موقع پر قومی راجدھانی دہلی میں وزیر کھیل کرن ریجیجو نے لڑکیوں میں کھیلوں کے تئیں دلچسپی پیدا کرنے کے لئے 'گفٹ دی بال' مہم کے تحت بچیوں میں فٹبال تقسیم کیے گئے۔

جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں منعقدہ پروگرام میں وزیر کھیل کرن ریجیجو نے کہا کہ 'صحت مند معاشرے کے لیے کھیل کود ضروری ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'کھیلو انڈیا مہم کے تحت ہم اسی مقاصد کے حصول کی جانب گامزن ہیں۔' ہم چاہتے ہیں کہ 'ملک کے ہر بچے کے ہاتھ میں قلم اور فٹبال ہو۔'

ویڈیو

کرن ریجیجو نے کہا کہ 'کھیلوں کے لئے ضروری وسائل دستیاب کرانے میں میرے طرف سے کسی قسم کی کوتاہی نہیں کی جائے گی۔' وزیر موصوف نے کہا کہ 'دہلی فٹبال کی مہم 'گیفٹ دی بال' کو ہم پوری دہلی میں چلائیں گے تاکہ کھیل کا ماحول بن سکے۔

اس پروگرام میں دہلی کے مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں بچے شریک ہوئے تھے وہیں بائی چنگ بھوٹیا اور برازیل کے سفیر بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.