وزارت صحت نے کہا ہے کہ عوامی مقامات پر تھوکنے سے کوویڈ کے خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ وزارت نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ’عوامی مقامات پر مت تھوکئے‘۔
قبل ازیں ملک کی مختلف ریاستوں میں عوامی مقامات پر تھوکنا ممنوع قرار دیا گیا ہے اور جرمانے بھی عائد کئے جارہے ہیں۔
مہاراشٹرا حکومت نے 30 مئی کو ایک حکمنامہ جاری کیا جس میں تھوکنے اور سگریٹ نوشی کی ممانعت کی گئی اور پانچ ہزار روپئے تک جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔
کرناٹک نے تعزیرات ہند کی دفعہ 188 ، 268 ، 269 اور 270 کے تحت تھوکنے کو قابل جرم عمل قرار دیا ہے۔
نوئیڈا اتھاریڈی نے بھی عوامی مقامات پر تھوکنے پر پہلی بار پانچ سو روپئے اور دوبارہ تھوکنے پر ایک ہزار روپئے جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وزارت صحت کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 11,929 نئے کیسز درج کئے گئے ہیں۔