ETV Bharat / state

Programme in Fiqh Academy New Delhi: مسلمانوں کی پستی کی وجہ اخلاقی گراوٹ

author img

By

Published : Jul 6, 2022, 5:06 PM IST

'مسلمانوں کو اپنی عزت، وقار کو برقرار رکھنا ہے تو سب سے پہلے اخلاقی کردار اور ہمسایوں اور غیر مسلموں سمیت سبھی سے رشتہ بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ Programme in Fiqh Academy New Delhi

مسلمانوں کی پستی کی اصل وجہ اخلاقی گراوٹ ہے

نئی دہلی: نئی دہلی میں 'بدلتے حالات کے تقاضے اور ہندوستانی مسلمان‘ کے عنوان پر منعقد فقہ اکیڈمی نئی دہلی میں دو روزہ پروگرام میں مسلم دانشوروں نے کہا کہ 'مسلمانوں کو اپنی عزت، وقار کو برقرار رکھنا ہے تو سب سے پہلے اخلاقی کردار اور غیر مسلمانوں سمیت سبھی سے رشتہ بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔Programme in Fiqh Academy New Delhi

ویڈیو

بٹلہ ہاؤس میں واقع فقہ اکیڈمی میں منعقد پروگرام کے دوران جماعت اسلامی ہند کے اسلامیہ کونسل کے سربراہ ڈاکٹر رضی الاسلام ندوی نے ادے پور سانحہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 'ادے پور میں جس طرح سے قتل کی واردات انجام دی گئی، وہ اسلام اور شریعت کا عمل نہیں ہوسکتا۔ مسلمانوں کو چاہیے کہ اپنے پڑوسیوں اور اہل وطن غیر مسلموں سے رشتہ استوار کریں اور ان کی پریشانیوں میں شامل ہوں۔ اپنے اخلاق کو بلند کریں۔ یہی اسلام سکھاتا ہے اور اسی راستے سے تقویت مل سکتی ہے۔

مولانا ابوالکلام آزاد اوپن یونیورسٹی جودھپور کے وائس چانسلر پدم شری پروفیسر اختر الواسع نے اپنے خطاب میں کہا کہ 'مسلمان غلط فہمی کا شکار نہ ہوں۔ اس ملک میں مسلمان کبھی اکثریت میں نہیں رہا ہے۔ اس کے باوجود اس ملک پرحکمرانی کی ہے اور یہ بھول جائیے کہ مسلمان اکثریت میں آئیں گے تو حکمرانی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اقلیت اور اکثریت انسان کے بنانے سے نہیں بنتا بلکہ یہ اوپر والا بناتا ہے اور وہی جسے چاہتا ہے حکمرانی دیتا ہے، چاہے وہ اقلیت میں ہو یا اکثریت میں اس کے لیے اعمال درست کرنے کی ضرورت ہے۔ پروفیسر اختر الواسع نے کہا کہ ا پنے غیر مسلم بھائیوں کو عزت و اکرام بخشیں، ہمیں بزدلی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔ ظالمانہ فعل سے اجتناب کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:

سینئر صحافی اسد مرزا نے کہا کہ مسلمان جس ریاست میں بھی جائیں وہاں کی زبان میں کلام کریں اور غیر مسلم بھائیوں سے تبادلہ خیال کریں، ان کے قریب جائیں، خود بخود آپ کی عزت ہوگی۔ جامعہ ہمدرد کے استاذ ارشد حسین نےملک کے بدلتے حالات کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان اس وقت اپنے اخلاقیات کی سب سے نچلی سطح پر ہیں۔ اس لیے وہ زوال کی جانب گامزن ہیں۔ اگر عوام کے دلوں پر راج کرنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے اخلاقی اقدار کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.