ETV Bharat / state

جامع مسجد کے پہلو میں من کی بات کی اسپیشل اسکریننگ - من کی بات کی اسکریننگ

Special screening of Mann Ki Baat at Jamia Masjid Delhi سال کے آخری دن وزیراعظم مودی کا من کی بات کے ذریعے ملک کی عوام سے خطاب کیا گیا جسے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئر پرسن کوثر جہاں نے شاہی جامع مسجد کے پہلو میں واقع مہیلا پارک، اردو بازار، جامع مسجد میں اسکریننگ کی گئی اس دوران بڑی تعداد میں مسلم سماج کے افراد نے شرکت کی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 31, 2023, 6:16 PM IST

دہلی: سال کے آخری دن وزیراعظم مودی کا من کی بات کے ذریعے ملک کی عوام سے خطاب کیا گیا جسے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئر پرسن کوثر جہاں نے شاہی جامع مسجد کے پہلو میں واقع مہیلا پارک، اردو بازار، جامع مسجد میں اسکریننگ کی گئی اس دوران بڑی تعداد میں مسلم سماج کے افراد نے شرکت کی۔ ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے ملک کے عوام سے خطاب سیریز ''من کی بات'' کی 108ویں قسط کا ایک خصوصی اسٹیج پروگرام مہیلا پارک اردو بازار، جامع مسجدک میں منعقد کیا گیا۔اس تقریب میں بڑی تعداد میں مسلم سماج کے لوگوں خاص طورپر مسلم خواتین اور دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے بھی شرکت کی۔

آج کے من کی بات پروگرام کا انعقاد اردو بازار مارکیٹ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے کیا گیا. جس میں معاشرے کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بالخصوص خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور وزیراعظم کا خطاب توجہ سے سنا. وزیر اعظم نریندر مودی نے من کی بات سیریز کے 108ویں ایپی سوڈ کے ذریعے اپنے خطاب میں سب سے پہلے ملک کے لوگوں کو نئے سال کی مبارکباد پیش کی اور 108ویں قسط کے تناظر میں نمبر 108 کی مذہبی اور ثقافتی اہمیت کو بھی بیان کیا. وزیر اعظم کے آج کے خطاب کا بنیادی موضوع ہم وطنوں کی توجہ جسمانی اور ذہنی صحت کی طرف مبذول کرانا تھا. اس سلسلے میں انہوں نے لوگوں سے کھانے کے بہتر معیار پر خصوصی توجہ دینے کی اپیل کی اور ساتھ ہی حکومت کے ذریعہ چلائے جارہے فٹ انڈیا پروگرام کی کامیابی اور اس میں سبھی کی شرکت پر زور دیا.

یہ بھی پڑھیں: نئے سال میں مارکیٹ میں رہے گی رونق، ملے گا بہتر ریٹرن

اس کے علاوہ وزیر اعظم نے ملک میں خواتین کی اختیار دہی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر اپنے اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا اور ملک کے مختلف شعبوں میں بااختیار خواتین اور ان سے وابسطہ کارناموں اور واقعات بیان کیے. اس کے ساتھ ہی ہندوستانی نوجوانوں کے ذریعہ کی جارہی نئی دریافتوں کی توسیع اور ملک میں اختراعی مرکز قائم کئے جانے کو ہندوستان کے لئے مستقبل میں ایک نئی طاقت اور ترقی کا اشاریہ قرار دیا اور اس کے ذریعے ترقی کے میدان میں آئندہ ہونے والی پیشرفت کی طرف بھی اشارہ کیا اور سائنس اور ٹیکنالوجی میں مختلف سطحوں پرہو رہی ترقی اور پیشرفت کو مستقبل میں نئی امید کا ذریعہ قرار دیا.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.