روس یوکرین کے درمیان جنگ کی وجہ سے یوکرین میں افراتفری کا ماحول ہے اس افراتفری کے ماحول میں ابھی بھی کثیر تعداد میں بھارتی طالبہ یوکرین میں پھنسے ہوئے جس۔ بھارتی طلبہ کی باحفاظت واپسی اور دونوں ممالک کے درمیان جنب کے خاتمے کے لیے آج شاہی عیدگاہ میں دعائیہ پروگرام کا اہتمام کیا گیا تھا جہاں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور جنگ کے خاتمے کے لیے دعائیں کی۔ Special Pray for Stranded Indian Students in Ukraine
انڈیا جمعیت القریش کے نیشنل سیکریٹری مصطفی قریشی کی جانب سے یہ دعائیہ پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس مٰں کثیر تعدا دمیں لوگوں نے شرکت کی اور امن کے قیام کے لیےدعائیں مانگی گئیں۔
اس موقع پر مصطفی قریشی نے کہاکہ' عالمی برادری کی نگاہ روس اور یوکرین کے مابین جاری جنگ پر مرکوز ہے دونوں ممالک کے درمیان ہورہی جنگ کی خوفناک تصاویر اور ویڈیوز منظر عام پر آرہی ہیں جس سے حالات کی سنگینی کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔'
غازی پور میں واقع مرغا منڈی کے چیئرمین مہربان قریشی نے کہاکہ' جو کچھ ہو رہا ہے وہ ٹھیک نہیں۔ جنگ کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ اس موقع پر مفتی انتظار حسین مظاہری نے یوکرین میں پھنسے بھارتی طلباء اور جنگ کے خاتمے کے لیے دعا کرائی۔'
قبل ازیں حافظِ غفران آفریدی کی تلاوت کلام الہی سے جلسے کا آغاز ہوا، جبکہ نظامت کے فرائض مولانا سلیم احمد قاسمی نے انجام دیے۔
مزید پڑھیں: