ETV Bharat / state

'مودی حکومت بابری مسجد کی از سر نو تعمیر کرے' - جماعت اسلامی ہند

بابری مسجد - رام جنم بھومی اراضی تنازع سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے سے قبل جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر محمد جعفر نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران کہا کہ 'مسلمانوں نے بابری مسجد منہدم نہیں کی تھی، اس لیے حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ مسجد کی تعمیر نو کرکے اسے مسلمانوں کے سپرد کرے'۔

جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر محمد جعفر
author img

By

Published : Oct 31, 2019, 8:07 PM IST

Updated : Oct 31, 2019, 8:36 PM IST

جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر محمد جعفر نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کے دوران کہا کہ انصاف اور امن دونوں ہمارے لیے اہم ہیں۔

سمجھوتہ کی حد کہاں تک ہو سکتی ہے؟ اس سوال کے جواب میں جماعت کے سینیئر رہنما نے کہا کہ معاملہ ایسی زمین کا ہے جس کے ہم مالک نہیں تاہم مسجد کی زمین چھوڑ کر دیگر اراضی پر سمجھوتہ ہو سکتا ہے۔

جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر محمد جعفر، ویڈیو

نائب امیر جعفر نے مزید کہا کہ ملک میں امن و امان کی بحالی کے لیے جماعت پابند عہد ہے، مسلم فریق نے عدالت میں طاقتور انداز میں اپنے دلائل پیش کئے ہیں اور قوی امکان ہے کہ فیصلہ مسلم فریق کے حق میں آئے گا۔

جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے امیر جعفر سے متعدد سوالات کیے مثلاً ۔وہ مسجد اور امن کے درمیان کس چیز کو منتخب کریں گے؟ فیصلہ اگر مسلم فریق کے حق میں نہیں آیا تو مسلمانوں کا کیا رد عمل ہوگا؟ جماعت اسلامی ہند فیصلہ سے قبل کس طرح کی تیاریاں کر رہی ہے؟ وغیرہ

ان اہم سوالات کے جواب میں جماعت کے نائب امیر محمد جعفر نے کیا کہا یہ بات ویڈیو میں دیکھیے۔

Last Updated : Oct 31, 2019, 8:36 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.