دہلی میں جاری تشدد پر عاپ پارٹی کے ریاستی وزیر عمران حسین نے امن کی اپیل کی۔
انہوں نے کہا کہ تمام لوگوں کو امن قائم رکھنا چاہئے اور ہم آہنگی کو خراب نہیں ہونے دیں۔
انہوں نے شرپسندوں سے بھی ہاتھ جوڑ کر اپیل کی ہے کہ وہ امن بحال کرنے کا کام کریں، کیوں کہ صورتحال اتنی خراب ہوئی کہ آج دہلی جل رہی ہے۔
مزید پڑھیں:شمال مشرقی دہلی میں تشدد، نابالغ لڑکا زخمی
انہوں نے کہا کہ یہ تحقیق کی بات ہے کہ صورتحال کیوں خراب ہوئی ہے، لیکن ابھی ہم سب کو یہاں رہنا ہے، اس لیے ہم سب کو ملکر دہلی کی صورتحال کو بہتر بنانا ہے۔
کیا پولیس نے صحیح وقت پر صحیح کارروائی نہیں کی؟
اس لیے صورتحال بگڑ گئی، اس سوال پر ، عمران حسین نے کہا کہ پولیس کو تعینات کرنے کے لئے کہا گیا ہے، ساتھ ہی 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ہم نے بھی بہتر علاج کے لئے کہا ہے۔
عمران حسین نے کہا کہ دہلی کے عوام امن چاہتے ہیں۔ ہم سب لوگ محبت کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں اور مجھے امید ہے کہ جلد ہی صورتحال قابو میں آجائے گی۔