ETV Bharat / state

دہلی: انسپکٹر سنجیو یادو کی کورونا وائرس سے موت

اسپیشل سیل کے انسپکٹر سنجیو یادو کی منگل کی دیر رات کورونا وائرس کی وجہ سے موت ہو گئی۔

دہلی: انسپکٹر سنجیو یادو کی کورونا وائرس سے موت
دہلی: انسپکٹر سنجیو یادو کی کورونا وائرس سے موت
author img

By

Published : Jul 1, 2020, 10:07 AM IST

دارالحکومت دہلی میں کورونا کا قہر مسلسل جاری ہے۔ اسپیشل سیل کے انسپکٹر سنجیو یادو کا منگل کی دیر رات کورونا کی وجہ سے موت ہو گئی۔ وہ تقریبا 15 روز سے میکس ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ سنجیو یادو اسپیشل سیل اور کرائم برانچ میں کئی اہم آپریشن میں ملوث تھے۔ گذشتہ یوم جمہوریہ کے موقع پر انہیں گیلنٹری پولیس میڈل سے نوازا گیا تھا۔

معلومات کے مطابق 49 سالہ سنجیو یادو خصوصی سیل کے مغربی رینج کے جنک پوری میں یونٹ میں تعینات تھے۔ 2 ہفتے قبل انہیں کورونا کی وجہ سے سانس لینے میں تکلیف ہوئی تھی، جس کے بعد انہیں میکس ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

یہاں وہ گذشتہ 2 ہفتوں سے آئی سی یو میں تھے۔ ڈاکٹر ان کی مستقل علاج کر رہے تھے لیکن ان کی حالت میں کوئی بہتری نہیں آئی۔ انہیں دو بار پلازما تھراپی بھی دی گئی۔ انہوں نے منگل کی رات تقریبا 12.30 بجے ہسپتال میں آخری سانس لی۔ ان کے اہل خانہ کو اس کی جانکاری دے دی گئی ہے۔

دہلی: انسپکٹر سنجیو یادو کی کورونا وائرس سے موت

واضح رہے کہ سنجیو یادو 1996 میں دہلی پولیس میں بطور سب انسپکٹر بھرتی ہوئے تھے۔ وہ لکشمی نگر میں کنبے کے ساتھ رہتے تھے۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا زیادہ وقت دہلی پولیس کی کرائم برانچ میں دیا۔ کرائم برانچ میں رہتے ہوئے انہوں نے بہت سے اہم کاروائیاں کیں۔

کورونا وائرس سے اب تک نو پولیس اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

ایک جولائی کو اسپیشل سیل میں تعینات انسپکٹر سنجیو یادو میکس ہسپتال میں کورونا کی وجہ سے فوت ہوگئے۔

گزشتہ 12 جون کو کرائم برانچ میں تعینات اے ایس آئی سنجیو جی ٹی بی ہسپتال میں کورونا کی وجہ سے ہلاک ہو گئے۔

نو جون کو سیلم پور پولیس اسٹیشن میں تعینات ایس آئی کرمویر کی کورونا سے موت ہوگئی۔

آٹھ جون کو سیماپوری پولیس اسٹیشن میں تعینات حولدار اجے کمار کی جی ٹی بی کے ہسپتال میں موت ہوگئی، کورونا سے موت کا شبہ تھا۔

سات جون کو صفدرجنگ اسپتال میں سپاہی راہول کی کورونا سے موت ہوگئی۔

تین جون کو مغربی دہلی میں تعینات ایس آئی رام لال بھورگڑے کا انتقال کورونا سے ہوا۔

گزشتہ 31 مئی کو سلطان پوری پولیس اسٹیشن میں تعینات اے ایس آئی وکرم کورونا سے ہسپتال میں دم توڑ دیے۔

گزشتہ 31 مئی کو ہی وسطی ضلع میں تعینات فنگر پرنٹ ماہر اے ایس آئی شیشمنی پانڈے کی کورونا سے موت ہو گئی۔

پانچ مئی کو بھرت نگر پولیس اسٹیشن میں تعینات سپاہی امت رانا کی کورونا انفیکشن سے موت ہوگئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.