نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی میں منعقدہ 2023 یوم بہار کی تقریب میں انہیں اس کامیابی کے لیے بہار کے وزیر اعلیٰ کی طرف سے اعزاز سے نوازا جانا تھا لیکن کچھ وجوہات کی بنا پر وہ اس وقت موجود نہیں ہو سکیں۔ کیونکہ وہ اس وقت دہلی میں رہ رہی ہیں، اسی وجہ سے انہیں ریذیڈنٹ کمشنر نے یہ اعزاز دیا ہے۔ سبھدرا دیوی نے ریذیڈنٹ کمشنر سے یہ اعزاز حاصل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس اعزاز کے لیے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور حکومت بہار کا شکریہ ادا کرتی ہیں۔ سبھدرا دیوی کو پیپر میسی آرٹ کے لیے سال 2023 میں پدم شری سے نوازا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پیپر میسی کا فن کاغذ کو پانی میں بھگو کر اور اسے کچل کر تیار کیا جاتا ہے۔
مدھوبنی ضلع کے سلیم پور گاؤں کی رہنے والی سبھدرا دیوی نے اپنے بچپن میں دوسروں کو دیکھ کر پیپر میسی کا فن سیکھا۔ انہیں بالکل اندازہ نہیں تھا کہ ان کے فن کو اتنی شہرت ملے گی۔ سبھدرا دیوی، جن کی عمر 82 سال ہے، نے پیپر میسی کے فن میں مہارت حاصل کر لی ہے۔ ان کی وجہ سے اب اس فن کو نہ صرف ملک بلکہ بیرون ممالک میں بھی ایک الگ پہچان ملی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:JMI Distance Program جامعہ کے فاصلاتی اور آن لائن کورسز میں داخلے کیلئے درخواستیں مطلوب
انہوں نے 15 سال کی عمر سے اس فن کی شروعات کی۔ وہ اس فن کو مختلف طریقوں سے مختلف شکل دے سکتی ہے۔ اب وہ 1980 سے ریاستی حکومت کے ذریعہ تسلیم شدہ papier-maché آرٹ سے وابستہ ہیں، جب کہ 1991 میں ان کے فن کو مرکزی حکومت نے بین الاقوامی سطح کے لیے منظوری دی تھی۔