ETV Bharat / state

دہلی: پولیس کی نائٹ پیٹرولنگ، اے ٹی ایم پر خاص توجہ

دہلی کے دوارکا علاقہ میں اے ٹی ایم لوٹ کے واقعات کو روکنے کے لئے پولیس نے نائٹ پیٹرولنگ کے لیے ٹیم تشکیل دی ہے۔ جس کے بعد ڈکیتی کے واقعات میں کمی واقع ہوئی ہے۔

دہلی: پولیس کی نائٹ پیٹرولنگ کے دوران اے ٹی ایم پر خاص توجہ

author img

By

Published : Jul 17, 2020, 1:52 PM IST

دارالحکومت دہلی میں اے ٹی ایم میں لوٹ کے واقعات کو روکنے کے لئے دوارکا پولیس کے ذریعہ نائٹ پٹرولنگ ٹیم کو تعینات کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں دوارکا کے ایڈیشنل ڈی سی پی آر پی مینا نے بتایا کہ ضلع کے تمام اے ٹی ایم کا سیکیورٹی آڈٹ اے ٹی ایم ڈکیتی کے پیش نظر کیا گیا تھا۔

ضلع دوارکا کی پیٹرولنگ ٹیم کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہر اے ٹی ایم کو روزانہ چیک کریں۔ اسی کے ساتھ ہی اے ٹی ایم میں موجود رجسٹر پر دستخط کرکے اس بات کی تصدیق ہوجائے گی کہ وہ لوگ یہاں چیکنگ کے لئے آئے تھے۔

آر پی مینا نے بتایا کہ اس کے ساتھ ہی اے ٹی ایم میں موجود گارڈز کو بھی آگاہ کیا گیا ہے، تاکہ یہ لوگ سوئے نہیں اور اے ٹی ایم کو محفوظ رکھنے میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔ اس کے علاوہ تمام بینک منیجروں سے ملاقات کے بعد انہیں سی سی ٹی وی اور الارم جیسے حفاظتی گیجٹ نصب کرنے کی بھی ہدایت دی گئی۔

ایڈیشنل ڈی سی پی نے بتایا کہ پولیس زیادہ تر دیہی علاقوں کے اے ٹی ایم پر توجہ مرکوز کررہی ہے۔ لوٹ مار اور نقدی چوری کے بہت سے واقعات ہوئے ہیں۔ اس کارروائی کی وجہ سے اے ٹی ایم میں لوٹ مار کے واقعات میں بھی کمی آئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.