ETV Bharat / state

دہلی: عوامی مقامات میں تھوکنے پر ایک ہزار روپے کا جرمانہ - دہلی

دارالحکومت دہلی میں ہفتے کے روز کارپوریشن کمشنر نے تمام لائسنسنگ انسپکٹرز، پبلک ہیلتھ انسپکٹرز، سینیٹری اور اسسٹنٹ سینیٹیشن انسپکٹرز اور ملیریا اور اسسٹنٹ ملیریا انسپکٹروں کو خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے اور جرمانے کی وصولی کا اختیار دیا ہے۔

ساؤتھ ایم سی ڈی: عوامی مقامات میں تھوکنے پر 1 ہزار روپے کا جرمانہ

author img

By

Published : Apr 19, 2020, 9:10 AM IST

این ڈی ایم سی کے بعد اپنے علاقے میں تھوکنے والوں پر ساؤتھ ایم سی ڈی بھی سخت ہوگئی ہے۔ کارپوریشن میں ایسا کرنے والے افراد پر 1000 روپے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اب تک یہ رقم 200 روپے تھی۔

ہفتہ کے روز ، کارپوریشن کمشنر نے تمام لائسنسنگ انسپکٹرز، پبلک ہیلتھ انسپکٹرز، سینیٹری سمیت اسسٹنٹ ملیریا انسپکٹروں کو خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے اور جرمانے کی وصولی کا اختیار دیا ہے۔ تمام متعلقہ حکام کو ہدایات دی گئی ہیں کہ عوامی مقامات پر تھوکنے اور پیشاب کرنے پر سخت پابندی عائد کی جائے۔

بتایا جا رہا کہ اگر خلاف ورزی کرنے والے کے پاس جرمانہ ادا کرنے کے لئے رقم نہیں ہے تو ، اس کا نام ، گھر کا پتہ اور والدین کی معلومات شناختی کارڈ ، ڈرائیونگ لائسینس، آدھار کارڈ یا کسی اور دستیاب دستاویز سے متعلقہ کارپوریشن آفیسر کے ذریعہ لی جائے گی۔

اگر خلاف ورزی کرنے والے کے پاس شناختی کارڈ بھی نہیں ہے تو وہ افسر موبائل سے اس کی تصویر لے گا۔ افسران موقع پر ہی خلاف ورزی کرنے والے سے جرمانے کی وصولی کے لئے سختی سے کوشش کریں گے۔

وہیں اگر خلاف ورزی کرنے والے موقع پر یا اس کے بعد جرمانے کی ادائیگی نہیں کرتا ہے تو، متعلقہ افسر اس جرمانے کی وصولی کے لئے ڈی ایم سی ایکٹ 455 کے تحت قانونی کارروائی کا آغاز کرسکتا ہے۔

واضح رہے کہ یہ فیصلہ وزارت داخلہ امور کی جاری کردہ نئی ہدایات کے تحت لیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.