سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے تیاگی کی اہلیہ سے ٹیلی فون پر بات کی اور اظہار تعزیت کیا۔
انہوں نے کانگریس پارٹی میں تعاون کو سراہتے ہوئے راجیو تیاگی کو خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ تیاگی کی موت کے ساتھ ہی پارٹی نے ملک اور معاشرے کے لئے وقف ایک رہنما کھو دیا ہے۔
اس سے قبل راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا تھا اور انہیں کانگریس کا ببر شیر بتایا اور کہا تھا کہ 'کانگریس نے آج اپنے ایک ببر شیر کو کھو دیا ہے۔ راجیو تیاگی کی کانگریس سے محبت اور جدوجہد کی ترغیب ہمیشہ یاد رکھے گی۔ اہل خانہ سے میری دلی تعزیت۔'
کانگریس مواصلات کے محکمہ کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا 'کوئی الفاظ نہیں! ایک عزیز دوست، ایک ساتھی، ایک چھوٹا بھائی، ایک پرعزم کانگریس رکن کھو گیا، چلا گیا، بچھڑ گیا۔ آپ کا پیار اور خلوص ہمیشہ مہکتا رہے گا۔ الوداع میرے دوست، تم جہاں رہو، چمکتے رہو‘‘!