صدر کانگریس کی رہائش گاہ 10 جن پتھ پر منعقد اس میٹنگ میں مدھیہ پردیش کے وزیراعلی کمل ناتھ، چھتیس گڑھ کے وزیراعلی بھوپیش بگھیل، پنجاب کے وزیراعلی کیپٹن امریندر سنگھ، راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت اور ڈپٹی وزیراعلی سچن پائلٹ اورکچھ اہم لیڈران موجود تھے۔
میٹنگ کے بعد پائلٹ نے نامہ نگاروں سے کہا کہ اس میٹنگ میں کانگریس کے زیر اقتدار ریاستوں کی حکومتوں کے کام کاج کے سلسلے میں بات چیت ہوئی۔ اس بارے میں بھی غور و فکر کیا گیا کہ پارٹی کو کس طرح مستحکم کرنے کے لیے کارکنوں کی شراکت داری میں اضافہ کرنے کے اقدامات کئے جائیں۔