ETV Bharat / state

کانگریس پارٹی کی اہم میٹنگ آج

دارالحکومت دہلی میں آج کانگریس پارٹی کی عبوری صدر سونیا گاندھی کی قیادت میں پارٹی کی ایک اہم میٹنگ طلب کی گئی ہے۔

author img

By

Published : Sep 12, 2019, 3:33 AM IST

Updated : Sep 30, 2019, 7:20 AM IST

کانگریس پارٹی کی اہم میٹنگ آج

میٹنگ میں پارٹی کے سینیئر رہنما، جنرل سکریٹریز، انچارجز اور قانون ساز پارٹی کے رہنما اور ریاستی صدور شرکت کریں گے۔

دارالحوکومت دہلی میں واقع پارٹی کے مرکزی دفتر میں اس میٹنگ میں تمام رہنماؤں کو شرکت کرنے کی خصوصی ہدایت دی گئی ہے۔

کانگریس پارٹی کے عبوری صدر کے عہدے پر فائز ہونے کے بعد پارٹی کی یہ پہلی میٹنگ ہوگی۔

کانگریس پارٹی کے اعلی ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اس میٹنگ میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 150ویں یوم پیدائش کی تیاری سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائےگا۔

میٹگ میں پارٹی کی رکنیت مہم اور تربیتی پروگرام پر بھی اہم بات چیت متوقع ہے۔

واضح رہے کہ کانگریس پارٹی گذشتہ کئی ماہ سے پارٹی کی رکنیت مہم پر خاص توجہ دے رہی ہے۔ اس کے لیے تمام ریاستوں کی اعلی قیادت کو اس پر توجہ مرکوز کرنے اور رکنیت مہم کو کامیاب بنانے کی تلقین کی گئی ہے۔

پارٹی نے تمام ریاستوں میں ضلعی سطح پر عوام کے درمیان زیادہ سے زیادہ رسائی حاصل کرنے کے لیے خاص طور پر ماٹیویٹرز کی تقرری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پارٹی نے پہلی بار اس قسم کی مہم اور مہم کے لیے افراد کی تقررری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پارٹی اب حکمراں جماعت کے اجینڈے اور الزامات کا دفاع کرنے کے لیے پارٹی کارکنان کی بہتر تربیت پر زور دے رہی ہے۔اس کے علاوہ پارٹی کی پالیسی کو عوام کو سمجھانے کے لیے زمینی حقیقت سے مکمل واقفیت حاصل کرنے پر بھی زور دیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پارٹی کے تقریباً 90 اعلی عہدے داران جن میں سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، پرینکا گاندھی واڈرا وغیرہ کی موجودگی میں ملک کی اقتصادی سست روی پر بھی اہم بات چیت متوقع ہے۔

ملک میں معاشی سست روی اور بڑھتی بے روزگاری پر حکومت کو نشانہ بنانے اور ذمہ دار ٹھہرانے پر بھی بات چیت ہونے کی امید ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 30, 2019, 7:20 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.