ETV Bharat / state

'حکومت نے نوجوانوں کے مستقبل کو آگ کی بھٹی میں جھلسا دیا ہے' - وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت خود ہی تشدد اور تقسیم کرنے کی جننی(ماں) بن گئی ہے۔

کانگریس صدر سونیا گاندھی نے الزام لگایا ہے کہ حکمران ہی جب تشدد کروائیں، آئین پر حملہ کریں، ملک کے نوجوانوں پر ظلم و جبر کریں، قانون کی دھجیاں اڑائیں، تو پھر ملک کس طرح چلے گا؟

'حکومت نے نوجوانوں کے مستقبل کو آگ کی بھٹی میں جھلسا دیا ہے'

author img

By

Published : Dec 16, 2019, 8:00 PM IST

کانگریس صدر سونیا گاندھی نے الزام لگایا ہے کہ پولیس حکومت کے اشارے پر لوگوں کو بربریت کا نشانہ بنا کر قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت خود ہی تشدد اور تقسیم کرنے کی جننی(ماں) بن گئی ہے۔

کانگریس صدر نے کہا کہ شہریت (ترمیمی) قانون کو لے کر ملک بھر میں جاری تشدد کے درمیان جامعہ ملیہ اسلامیہ میں طلباء کے ساتھ مارپیٹ کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کا کام امن و امان برقرار رکھنے، قانون کی حکمرانی اور آئین کی حفاظت کرنا ہے لیکن مودی حکومت نے ملک اور ہم وطنوں پر حملہ بول دیا ہے۔

انہوں نے کہا مودی حکومت خود تشدد اور تقسیم کی ماں بن گئی ہے۔ حکومت نے ملک کو نفرت کی اندھی کھائی میں دھکیل دیا ہے اور نوجوانوں کے مستقبل کو آگ کی بھٹی میں جھلسا دیا۔

انہوں نے کہا کہ حکمران ہی جب تشدد کروائیں، آئین پر حملہ کریں، ملک کے نوجوانوں پر ظلم و جبر کریں، قانون کی دھجیاں اڑائیں، تو پھر ملک کس طرح چلے گا؟

سونیا گاندھی نے کہا کہ مودی حکومت کا مقصد عدم استحکام پھیلا کر نوجوانوں کے حقوق چھینتے جاؤ، ملک میں مذہبی اشتعال کا ماحول بناؤ اور سیاسی روٹیاں سینکتے رہو۔ اس کا محرک کوئی اور نہیں، خود وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ ہیں'۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.