دہلی میں آج صبح آٹھ بجے سے ووٹنگ جاری ہے، عام ووٹرز کے ساتھ ساتھ متعدد شخصیحات بھی اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں۔
کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے نئی دہلی کے نرمان بھوں میں ووٹ ڈالا، ان کے ساتھ پرینکا گاندھی بھی موجود تھیں۔
ان کے علاوہ کانگریس کے اعلی رہنما اور سابق صدر راہل گاندھی اورنگ زیب روڈ پر بوتھ نمبر 81 یا 82 پر اپنا ووٹ کاسٹ کیا ہے۔
دہلی میں سارے 70 اسمبلی حلقوں میں آج ووٹنگ ہو رہی ہے، تقریباً ایک کروڑ 4 لاکھ رائے دہندگان، آج اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ ان میں سے 81 لاکھ 5 ہزار 236 مرد ووٹرز ہیں اور 66 لاکھ 80 ہزار 227 خواتین ووٹرز ہیں۔
وہیں سابق وزیر اعظم اور کانگریس کے اعلی رہنما منموہن سنگھ بھی اپنی اہلیہ کے ساتھ پولنگ بوتھ پر پہنچے، انہوں نے نئی دہلی اسمبلی حلقے کے نرمان بھوں پہنچ کر حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
پرامن ماحول قائم کرنے کے لیے سبھی 70 اسمبلی حلقوں میں سی آر پی ایف کی 190 کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں، اس کے علاوہ 19000 ہوم گارڈز اور 42000 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ عام آدمی پارٹی نے سبھی 70 اسمبلی حلقوں پر اپنے امیدوار اتارے ہوئے ہیں جبکہ بی جے پی نے 67، کانگریس - 66، جے ڈی یو - 2، ایل جے پی نے - 1 اسمبلی حلقے پر اپنا امیدوار اتارا ہے۔